Inquilab Logo

چین فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے: وانگ یی

Updated: April 18, 2024, 4:55 PM IST | Beijing

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین کی اقوام متحدہ (یواین) میں مکمل رکنیت کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔ خیال رہے کہ آج اقوام متحدہ سلامتی کاؤنسل میں ممبران ممالک فلسطین کو اقوام متحدہ (یو این) کا مکمل رکن بنانے کیلئے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ کریں گے۔

Chinese Foreign Minister Wang Yi. Image: X
چینی وزیر خارجہ وانگ یی۔ تصویر: ایکس

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔ خیال رہے کہ آج اقوام متحدہ (یو این) سلامتی کاؤنسل میں ممبران ممالک فلسطین کو اقوام متحدہ (یو این) کا مکمل رکن بنانے کیلئے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: تلنگانہ: ہندوتوا گروپ کی کیتھولک اسکول میں توڑ پھوڑ، جے شرم رام کے نعرے لگائے

اس قراردداد کو پاس ہونے کیلئے سلامتی کاؤنسل کے ۵؍ مستقل رکن امریکہ، فرانس، روس، چین اور برطانیہ کے مثبت ووٹوں کے ساتھ ۹؍ ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔ مالٹا کی سفیر وینیسا فریزیئرنے کہا کہ سلامتی کاؤنسل اس معاملے میںمیں اتفاق رائے تک نہیںپہنچ پا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکثریت اس کے حق میں ہے کہ فسلطین کی مکمل رکنیت کے حق میں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: انڈونیشیا: ۵؍ آتش فشاں دھماکوں کے بعد سیاحوں اور مکینوں کو بچانےکی جدوجہد جاری

ریاستی گلوبل ٹائمس نے رپورٹ کیا کہ وانگ یی نے کہا کہ اسرائیلی فلسطینی جنگ انسانی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے غزہ میں بلا شرائط اور فوری جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امدادکی رسائی کو ممکن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

فلسطین کو مکمل رکنیت دینا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی علامت  
خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں فی الحال فلسطین کو ایک غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ حاصل ہے جو اسے ۲۰۱۲ء میں ۱۹۳؍ ممبران ممالک پر مبنی جنرل اسمبلی نے دیا تھا۔یو این میں مکمل رکنیت حاصل کرنا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی علامت ہوگا۔تاہم، ۷۲؍ فیصد ممبران ممالک نے فلسطین کے مکمل رکنیت کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔
فلسطین کا اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کا مطالبہ غزہ میںجاری اسرائیلی جارحیت کے درمیان پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک غزہ میں ۳۳؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۷۵؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی ۸۵؍ فیصد سے زائدآبادی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی ہے جبکہ غزہ کا ۶۰؍ فیصد ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK