• Wed, 28 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہر میں فضائی آلودگی پرقابو پانےکےلئے شہری انتظامیہ کے اقدام

Updated: October 28, 2026, 11:17 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

سڑکوں پرپانی کاچھڑکائو اور دھول کودبانےوالی مشینوں کااستعمال شروع۔ ریاستی وزیر کا تعمیراتی کام ہفتے میں ایک دن بند رکھنے کا مطالبہ۔

Water is being sprayed on the roads by the BMC. Photo: INN
بی ایم سی کے ذریعے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی ) نےشہرومضافات کی فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جہاں متعدد علاقوں میں پانی کا چھڑکائو اور دھول کودبانے والی مشینیں لگانا شروع کر دی ہیں وہیںریاستی ثقافتی امور کے وزیر آشیش شیلار نے میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے سے تمام تعمیراتی سائٹ کو ہفتہ میں ایک دن بند کرنے کی اپیل کی ہے، حالانکہ تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ۲؍ دنوں میں شہر کے ایئر کوالیٹی انڈیکس( اے کیو آئی) میں بہتری آئی ہے ۔  ان دنوں ممبئی میں مانسون کے بعد کی فضائی آلودگی جاری ہے ۔ اس تعلق سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کاندیولی میں پانی کے چھڑکاؤ اور مسٹ مشینوں سے لیس ایک ٹرک کو علاقے میں کام کرتے دکھایا گیا ہے ۔ بی ایم سی نے کاندیولی میں ہوا سے اٹھنے والی دھول کو کم کرنے اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے یہ اقدام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کرناٹک میں ایس آئی آر کے بعد تقریباً ایک کروڑ نام حذف

سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو شہر کا مجموعی اے کیو آئی ۱۰۵؍ درج کیا گیا جس سے ہوا کے اعتدال پسند معیار کی نشاندہی ہوتی ہے جبکہ کئی مقامات پر آلودگی کی بلند سطح جاری ہے ۔بی ایم سی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ’’ آلودگی پر قابو پانے کے رہنما خطوط جو تعمیراتی مقامات پر نافذ ہوتے ہیں، اس کے مطابق ٹھیکیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ اقدامات پر عمل کریں، جبکہ شہری دستے ان کام کی جگہوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ سب انجینئروں کو بھی معائنہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘‘

اس تعلق سے آشیش شیلار نے میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے کو ایک مکتوب روانہ کیاہے جس میں شہر میں جاری تعمیراتی کاموں کو ہفتہ میں ایک دن بند رکھنے کامطالبہ کیا گیا ہے ۔موسم سرما سے پہلے ہوا کے بگڑتے ہوئے معیار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی فضائی اور صوتی آلودگی کی وجہ سے ممبئی والوں کو بے پناہ پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ان سنگین مسائل کی طرف توجہ اور ضروری اقدامات اُٹھانےکی ضرورت ہے۔ان کی تجاویز میں سڑکوں کو ری سائیکل   پانی سے دھونا، رات کے وقت مشینوں سے  جھاڑو دینا، گڑھوں کی فوری مرمت اور کھدائی کے کام کے بعد سڑکوں کی بروقت بحالی کو یقینی بنانا شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK