• Wed, 28 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شندے سینا میں اراکین پارلیمان کےانضمام پر سپریم کورٹ میں ۸؍ دسمبر کو حتمی شنوائی

Updated: October 28, 2026, 12:23 PM IST | Agency | New Delhi

جولائی میں جاری کئے گئے نوٹس کے باجوداسپیکر کی جانب سے سپریم کورٹ میں کوئی پیش نہیں ہوا، عدالت نے برہمی کااظہار کیا، فیصلہ سنانے کا اشارہ دیا۔

Arvind Sawant is the petitioner in the Supreme Court. Photo: INN
اروند ساونت سپریم کورٹ میں عرضی گزار ہیں۔ تصویر: آئی این این

 لوک سبھا میں شیوسینا کے اراکین کی  شندے سینا میں شمولیت اور اسپیکر کے ذریعہ ان کے انضمام کو منظوری دینے کے خلاف شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اروند گنپت ساونت کی عرضی پر حتمی سماعت کیلئے سپریم کورٹ  ۸؍ نومبر کی تاریخ طے کی ہے۔

سپریم کورٹ نے اس بات پر بھی توجہ دی کہ جولائی میں نوٹس جاری ہونے کے باوجود اسپیکر کی جانب سے اب تک کوئی پیش نہیں ہوا ہے۔جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس آلوک آرادھے کی بنچ نے معاملے کو فیصلہ کن سماعت کیلئے  ۸؍  دسمبرکی فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔عرضی گزار اروند ساونت کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کارروائی میں تاخیر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جولائی میں نوٹس جاری کیا تھا لیکن اسپیکر کی جانب سے اب تک پیروی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: راجستھان گرام پنچایت الیکشن: انفلوئنسر کے فالوورز۲۰؍لاکھ، ووٹ ملے صرف۳۳

انہوں نے سوال کیا کہ ’’ ہمیں مزید کتنے مہینے انتظار کرنا ہوگا؟ جولائی میں نوٹس جاری کیا گیا تھا، آخر کیا ہورہا ہے؟‘‘اس پر جسٹس نرسمہا نے پوچھا کہ ’’اسپیکر کہاں ہیں؟‘‘ عرضی گزار کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل دیودت کامت نے عدالت کو بتایا کہ نوٹس اسپیکر کے سیکریٹریٹ کو پہنچا دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ نوٹس کی تعمیل ہوچکی ہے، لیکن اسپیکر کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے کو حتمی فیصلے کیلئے فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔ اس معاملے کی اگست میں بھی سماعت ہوئی تھی، لیکن اسپیکر کے پیش نہ ہونے کے سبب کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔اروند ساونت نے لوک سبھا اسپیکر کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے۶؍ اراکین پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں انضمام کو تسلیم کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں لوک سبھا میں شندے کی قیادت والے خیمہ کے اراکین کی تعداد۷؍سے بڑھ کر۱۳؍ہوگئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK