Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہری ہوا بازی کے شعبہ کو ۳۴؍ ہزار کروڑ تک کا خسارہ

Updated: June 29, 2026, 12:49 PM IST | New Delhi

مشرق وسطیٰ کے بحران، روپے کی گراوٹ اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نے کمر توڑ کر رکھ دی، آئندہ سال نقصان میں اضافہ کا اندیشہ۔

Indian airlines` international passenger traffic in April 2020 has recorded a significant decline of 39 percent compared to the previous year. Photo: INN
اپریل۲۶ء میں ہندوستانی ایئرلائنز کی بین الاقوامی مسافر آمدورفت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ۳۹؍ فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تصویر: آئی این این

مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع، روپے کی قدر میں تیزی سے گراوٹ اور  طیارہ ایندھن ’’ایوی ایشن ٹربائن فیول‘‘ (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں اضافہ  کی بنا پر مالی سال۲۶-۲۰۲۵ءمیں ہندوستان کی ہوابازی صنعت کے نقصانات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کاری سے متعلق معلومات اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (آئی سی آر اے)  کی تارہ رپورٹ کے مطابق، شہری ہوا بازی صنعت کو اس مالی سال میں۳۸؍ہزار کروڑ روپےتک  کے خسارہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل۲۶ء میں ہندوستانی ایئرلائنز کی بین الاقوامی مسافر آمدورفت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ۳۹؍ فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گھریلو فضائی مسافروں کی تعداد میں۱۳ء۲؍فیصد اضافہ ہوا۔ اس صورت حال کے پیش نظر آئی سی آر اے نے ملکی اور بین الاقوامی دونوں شعبوں کیلئےاپنے ترقیاتی  کے تخمینے کم کر دیے ہیں۔مئی۲۶ءمیں گھریلو فضائی مسافروں کی تعداد تقریباً ۱ء۵۶؍ کروڑ رہی جو مئی۲۵ء کے ۱ء۴۰؍ کروڑ کے مقابلہ میں۱۱ء۳؍فیصد اور اپریل۲۶ءکے۱ء۳۸؍ کروڑ کے مقابلے میں ۱۳ء۲؍  فیصد زیادہ ہے۔

اگرچہ مئی میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا  لیکن اس کی ایک بڑی وجہ گزشتہ سال مئی میں پہلگام حملے اور اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے باعث مانگ میں آئی کمی تھی۔ اسی لئے  آئی سی آر اے نے مالی سال۲۷-۲۰۲۶ء کیلئے گھریلو فضائی مسافروں کی شرح نمو کا تخمینہ۶؍ تا۸؍فیصد سے کم کرکے۳؍ سے ۶؍  فیصد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آر ٹی ای کے تحت رہائشی ثبوت دینا صرف رسمی نہیں بلکہ لازمی دستاویز ہے: ہائی کورٹ

رپورٹ کے مطابق، اپریل۲۶ء میں مغربی ایشیا کے تنازع کے باعث ہندوستانی ایئرلائنز کی بین الاقوامی مسافر آمدورفت میں۳۹؍فیصد کی شدید کمی آئی۔ اسی وجہ سے جاری مالی سال کیلئے  بین الاقوامی فضائی مسافروں کی شرح نمو کا تخمینہ بھی ۸؍ تا ۱۰؍ فیصد سے گھٹا کرصفر تا۳؍فیصد کر دیا گیا ہے۔آئی سی آراے کا کہنا ہے کہ مالی سال ۲۶-۲۰۲۵ء میں ہندوستان کی ہوابازی صنعت کو۳۲؍ہزار سے۳۴؍ ہزار کروڑ روپے کے خالص نقصان کا سامنا ہونے کا اندازہ ہے،  اس کے پہلے کے۱۷؍ ہزار سے۱۸؍ہزار کروڑ روپے کے تخمینے سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کی بڑی وجوہات میں روپے کی قدر میں شدید کمی سے ہونے والا زرمبادلہ کا نقصان، مسافروں کی تعداد میں متوقع رفتار کے مقابلے میں کم اضافہ اور مغربی ایشیا میں کشیدگی کے باعث خام تیل مہنگا ہونے سے اے ٹی ایف کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہیں۔آئی سی آر اے نے ۲۷-۲۰۲۶ء کیلئے بھی اپنے نقصان کے تخمینے میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب صنعت کو۳۶؍ ہزار سے۳۸؍ ہزار کروڑ روپے تک کا خالص نقصان ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ نقصانات کم ہو کر۱۱؍ سے۱۲؍ ہزار کروڑ روپے رہ جائیں گے لیکن اب حالات خراب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK