ممبئی پولیس کے انکارپرابھیجیت دپکے نے جیل بھرو آندولن کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: September 28, 2026, 9:12 AM IST | Agency | New Delhi
ممبئی پولیس کے انکارپرابھیجیت دپکے نے جیل بھرو آندولن کا اعلان کیا۔
ممبئی پولیس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کےخلاف کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کو۲؍اکتوبر کو شیواجی پارک میں احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم سی جے پی کے بانی ابھیجیت دپکے نے اعلان کیا ہے کہ اگر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ ’’جیل بھرو آندولن‘‘ کریں گے۔ دپکے نے ایکس پر ایکس پوسٹ کیا ہے کہ ’’ممبئی پولیس نے۲؍اکتوبر کو ہمارے احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ شہریوں کی آواز دبانے کیلئے اس طرح کے حربے ناقابل قبول ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’اگر ہمیں احتجاج کے حق سے محروم کیا گیا تو سی جے پی گاندھی جینتی کے موقع پر ممبئی میں جیل بھرو آندولن شروع کرے گی۔‘‘ ڈپکے کے مطابق انہوں نے شیواجی پارک میں احتجاج کی اجازت کیلئے رجوع کیا تھا لیکن پولیس نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ گراؤنڈ کا استعمال جلسوںکیلئے کیا جا سکتا ہے، احتجاج کیلئے نہیں۔ دپکے نے کہاکہ ’’انہوں نے ہمیں تحریری طور پر اجازت مسترد کرنے کا نوٹس دینے کی کوشش کی، لیکن ہم نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔‘‘ پولیس نے۲۰۱۳ءکےبامبے ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیا، جس میں شیواجی پارک کو کھیلوں کے علاوہ دیگر مقاصد کیلئےاستعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔