میٹھی ندی پروجیکٹ گھپلہ میں ٹھیکیداروں کے خلاف ای ڈی کی تفتیش اور انہیں بلیک لسٹ کرنے کی وجہ سے میٹھی ندی پر واقع نالوں کی صفائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 3:50 PM IST | Mumbai
میٹھی ندی پروجیکٹ گھپلہ میں ٹھیکیداروں کے خلاف ای ڈی کی تفتیش اور انہیں بلیک لسٹ کرنے کی وجہ سے میٹھی ندی پر واقع نالوں کی صفائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
میٹھی ندی پروجیکٹ گھپلہ میں ٹھیکیداروں کے خلاف ای ڈی کی تفتیش اور انہیں بلیک لسٹ کرنے کی وجہ سے میٹھی ندی پر واقع نالوں کی صفائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ ۶؍ ماہ میں ۱۰؍ میں سے صرف ۲؍ مقامات پر صفائی ہوسکی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: جی ایم مومن ویمنس کالج میں ’شخصیت سازی اور کردار سازی‘ کے عنوان پراجلاس
واضح رہے کہ میٹھی ندی ۱۷ء۹؍ کلومیٹر طویل ہے اور اسے صفائی کیلئے علاقوں کے اعتبار سے ۱۰؍ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں نالے واقع ہیں۔ اگست ۲۰۲۵ء سے ۳۱؍ جنوری ۲۰۲۶ء کے درمیان اس کے محض ۲؍ حصوں سے گندگی صاف کی گئی ہے۔ اس وقفہ سے قبل اپریل ۲۰۲۵ء سے جولائی ۲۰۲۵ء کے درمیان جب صفائی معمول کے مطابق ہورہی تھی تب ۹؍ ہزار ۹۳۰؍ ٹرک صفائی کے دوران نکالی گئی گندگی لے جانے کیلئے استعمال کئے گئے تھے جبکہ اس کے بعد کے وقفہ میں ۲؍ چھوٹے نالوں کی صفائی کیلئے محض ۵۲۳؍ گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں اور دیگر ۸؍ علاقوں میں میٹھی ندی سے گندگی نکالی ہی نہیں گئی۔ جن مقامات پر نالوں سے گندگی صاف کی جاتی ہے وہ ایئر پورٹ کے قریب سے بھائندر پاڑہ بریج کے درمیان، بامن دَیا پاڑہ بریج سے پوائی میں فلٹر پاڑہ تک، کرلا میں کالینہ بریج سے ایئر پورٹ باکس کلوَرٹ تک، ماہم کاز وے سے سائن باندرہ لنک روڈ بریج تک، سائن باندرہ لنک روڈ بریج سے بی کے سی کنیکٹر بریج تک، مہاراشٹر نیچر پارک کے پیچھے واقع ٹیل چینل سے بی کے سی کنیکٹر بریج (مشرق) تک، دادر دھاراوی کی طرف ٹیل چینل سے سائن باندرہ لنک روڈ پر واقع میٹھی ندی تک، کرلا میں ٹیچرس کالونی سے کرلا کالینہ بریج تک، کرلا میں ٹیچرس کالونی سے بی کے سی کنیکٹر بریج تک اور واکولہ بریج سے میٹھی ندی تک ہیں۔
گزشتہ ۶؍ ماہ کے دوران صرف کرلا کالینہ بریج سے ایئر پورٹ باکس کلورٹ اور کرلا میں ٹیچرس کالونی سے کرلا کالینہ بریج تک کے حصہ میں واقع نالوں کی صفائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امتحانی مرکز دور دینے سے طلبہ کو پریشانی کا اندیشہ
میٹھی ندی کی صفائی بند ہونے کی بی ایم سی افسران وجہ یہ بتارہے ہیں کہ اس کام کی ذمہ داری ۳؍ مختلف ٹھیکیداروں کو سونپی گئی تھی جن میں سے ایک کوبلیک لسٹ کردیا گیا ہے اس لئے وہ کام نہیں کرسکتا جبکہ دیگر ۲؍ کو ’ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ‘ (ای ڈی) نے میٹھی ندی پروجیکٹ کے گھپلہ میں ملزم بنادیا ہے۔