تمل ناڈو میں دونشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں اداکار وجے کی نو تشکیل شدہ پارٹی ’ٹی وی کے ‘نےجیت درج کرلی۔ دھاراپورم نشست سے ٹی وی کے کے امیدوار پی ستیہ بھاما نےڈی ایم کے اور انا ڈی ایم کے کے امیدواروں کو پچھاڑتے ہوئے تقریباً۹۴۷۱؍ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی۔
جیت کے بعد بلائی گئی میٹنگ میں وزیراعلیٰ وجے اور’ٹی وی کے‘ کے دیگر لیڈران۔ تصویر: آئی این این
تمل ناڈو میں دونشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں اداکار وجے کی نو تشکیل شدہ پارٹی ’ٹی وی کے ‘نےجیت درج کرلی۔ دھاراپورم نشست سے ٹی وی کے کے امیدوار پی ستیہ بھاما نےڈی ایم کے اور انا ڈی ایم کے کے امیدواروں کو پچھاڑتے ہوئے تقریباً۹۴۷۱؍ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے: بہار میں’ لوک نائک‘ جے پرکاش نارائن کو یاد کیا گیا
ان کی قریبی حریف ڈی ایم کے کی سوگنیا کو۵۷؍ ہزار ۳۷۰؍ووٹ ہی مل سکے ۔ سابق رکن اسمبلی ستیا بھاما کی اس جیت کے ساتھ ہی ٹی وی کے نے ریاست کی دراوڑ سیاست کے گڑھ میں اپنی مضبوط ہوتی گرفت کو دوبارہ ثابت کر دیا ہے۔ ریاست کی مدورانتکم اسمبلی نشست پر بھی ٹی وی کے کا دبدبہ دیکھنے کو ملا۔ پارٹی امیدوار کے مرگتھم کمار ویل نے ۷۴؍ ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے اور قریبی حریف ڈی ایم کے کے پرتھامن سے۲۰؍ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے رہے۔ انا ڈی ایم کے امیدوار کانتی سمپتھ کو۴۷؍ ہزار ووٹوں پر ہی قناعت کرنی پڑی۔