• Sat, 10 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہار میں’ لوک نائک‘ جے پرکاش نارائن کو یاد کیا گیا

Updated: October 10, 2026, 12:20 PM IST | Agency | Patna

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہاکہ جمہوریت کیلئے ان کی جدوجہد اور قربانیاںہمیشہ ترغیب دیتی رہیں گی۔

Jayaprakash Narayan. Photo: INN
جے پرکاش نارائن۔ تصویر: آئی این این

بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے مجاہد آزادی ’مکمل انقلاب‘ کے بانی لوک نائک جے پرکاش نارائن کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔سمراٹ چودھری نے کہا کہ جمہوریت، عوامی مفاد اور سماجی تبدیلی کے لیے جے پرکاش نارائن کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ ملک کے لوگوں کو ترغیب دیتی رہیں گی۔وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے جے پرکاش نارائن نے جمہوریت اور سماجی تبدیلی کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔ ان کے خیالات اور جدوجہد آج بھی ملک کے لوگوں کیلئے باعث تحریک ہیں۔ ملک کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ضمنی الیکشن: مغربی بنگال کی دونوں سیٹوں پر بی جےپی فاتح

قابل ذکر ہے کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن کی پیدائش۱۱؍ اکتوبر۱۹۰۲ء کو بہار کے سیتاب دیارا میں ہوئی تھی۔ وہ تحریک آزادی کے اہم مجاہد، سماج وادی مفکر اور گاندھی وادی رہنما تھے۔ تحریک آزادی کے دوران انہوں نے انگریز حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔۱۹۷۴ء میں انہوں نے بہار سے ’مکمل انقلاب‘ (سمپورن کرانتی)کا نعرہ دیا، جس نے ملک کی سیاسی اور سماجی زندگی کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا۔ ان کا انتقال۸؍ اکتوبر۱۹۷۹ء کو ہوا تھا۔ اس دوران بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی نےبھارت رتن لوک نائک جے پرکاش نارائن (جے پی) کی برسی کے موقع پر پٹنہ میں منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ سراوگی نے اس موقع پر گورنر لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین (ریٹائرڈ) اور وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ لوک نائک جے پرکاش نارائن کے مجسمہ پر گل پوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سراوگی نے کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن کی پوری زندگی ملک، جمہوریت اور سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے شخص کے حقوق کے لیے وقف رہی ۔ تحریک آزادی سے لے کر جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد تک، انہوں نے اپنے خیالات اور اصولوں کے ذریعے ملک کو نئی سمت دینے کا کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جے پرکاش نارائن نے اقتدار کو مقصد نہیں بلکہ عوامی خدمت کو سیاست کا ذریعہ سمجھا۔ انہوں نے ناانصافی، بدعنوانی اور آمرانہ طرز عمل کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ملک کے نوجوانوں کو جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی۔ واضح رہےکہ جے پرکاش نارائن کی برسی ۸؍ اکتوبرجبکہ ان کایوم پیدائش ۱۱؍ اکتوبر کوہے۔ ۱۹۹۹ء میںانہیںپس از مرگ بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK