Inquilab Logo Happiest Places to Work

کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والی پٹیشن دوبارہ شروع کردی

Updated: May 26, 2026, 7:02 PM IST | New Delhi

مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والی آن لائن پٹیشن پر اب تک ۲۳ء۶ لاکھ سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔ دیپکے نے عوام سے دستخط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ”ہندوستانی طلبہ ایسے وزیرِ تعلیم سے بہتر کے حقدار ہیں جو امتحانات کو ایک مذاق سمجھتا ہے۔“

Photo: X
تصویر: ایکس

سوشل میڈیا پر وائرل طنزیہ تحریک ”کاکروچ جنتا پارٹی“ (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے نیٹ یو جی ۲۰۲۶ء (NEET-UG) پیپر لیک تنازع پر مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والی آن لائن پٹیشن کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں، دیپکے نے اعلان کیا کہ سی جے پی (CJP) کی ویب سائٹ، جسے حکومت نے بلاک کردیا تھا، نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے اور پردھان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی پٹیشن ایک بار پھر فعال ہوگئی ہے۔ دیپکے نے لکھا کہ ”کاکروچ ہر چیز سے بچ نکلتے ہیں؛ سی جے پی تحریک بھی اس سے مختلف نہیں ہوگی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد ۱۰ لاکھ دستخط جمع کرنا ہے۔

اس آن لائن پٹیشن پر اب تک ۲۳ء۶ لاکھ سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔ دیپکے نے حکومت پر ملک کے امتحانی نظام کی ساکھ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہ طلبہ جواب دہی کے حقدار ہیں۔ انہوں نے عوام سے پٹیشن پر دستخط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی طلبہ ایسے وزیرِ تعلیم سے بہتر کے حقدار ہیں جو امتحانات کو ایک مذاق سمجھتا ہے۔“

کاکروچ جنتا پارٹی کی یہ مہم، مسابقتی امتحانات میں نظامی ناکامیوں کے الزامات، خاص طور پر نیٹ یو جی ۲۰۲۶ء کے تنازع کے گرد گھومتی ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ”تعلیمی نظام مفلوج ہوچکا ہے۔ خودکشی کرنے والے طلبہ کی المناک اموات، پیپر لیکس کی ایک دہائی پر مبنی تاریخ اور اس کی وجہ سے لاکھوں بچوں کا مستقبل تباہ ہونے جیسی ناکامی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔“

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نیٹ یو جی ۲۰۲۶ء پیپر لیک پر برہم، این ٹی اے سے جواب طلب

واضح رہے کہ نیٹ یو جی ۲۰۲۶ء کا امتحان ۱۲ مئی کو پیپر لیک کے الزامات سامنے آنے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔ یہ امتحان ۳ مئی کو ملک کے ۵۵۱ شہروں اور ۱۴ بین الاقوامی مراکز میں منعقد ہوا تھا، جس میں ۲۲ لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی تھی۔ حکام نے بعد میں اعلان کیا کہ یہ دوبارہ امتحان ۲۱ جون کو منعقد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس تنازع کے بعد نیٹ کی تیاری کرنے والے ۱۴ سے زائد طلبہ خودکشی کرکے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انٹرنیٹ پر طنزیہ احتجاجی تحریک کے طور پر ابھرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی، میمز، سیاسی تبصروں اور بے روزگاری، امتحانی ناکامیوں اور عوامی مسائل پر حکومت پر تنقید کے ذریعے تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ انسٹاگرام پر پارٹی کے فالوورز کی تعداد ۲ کروڑ ۸۰ سے تجاوز کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK