Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولمبیا کےعوام اسرائیل کی جولان پہاڑیوں پرخودمختاری تسلیم نہیں کرتے: سابق صدر

Updated: August 16, 2026, 6:04 PM IST | Bogota

کولمبیا کے سابق صدر پیٹرو نے ایک بیان میں کہا کہکولمبیا کے عوام اسرائیل کی جولان پہاڑیوں پر خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتے ، انہوں نے عرب ممالک سے اس اقدام پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے زیرِ قبضہ جولان کی پہاڑیاں ہمیشہ شام کی مانی جاتی ہیں۔

 Former Colombian president Gustavo Petro. Photo: INN
سابق کولمبیائی صدر گستاؤ پیٹرو۔ تصویر: آئی این این

سابق کولمبیائی صدر گستاو پیٹرو نے کہا ہے کہ’’ کولمبیا کے عوام شام کی جولان پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ نہیں سمجھتے، اور انہوں نے نئے صدر ایبلارڈو ڈی لا ایسپریلا کی جانب سے کیے گئے اقدام پر عرب دنیا سے معافی مانگی۔‘‘ پیٹرو نے ایکس پر ایک بیان میں کہا،’’کولمبیا کے عوام، فی الحال، یہ نہیں سمجھتے کہ جولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی ہیں۔یہ ہمیشہ اکثریت  کے ذریعے شام کی پہاڑیاں سمجھی جاتی رہی ہیں۔‘‘ پیٹرو نے مزید کہا کہ اسرائیل نے کولمبیا کے حالیہ صدارتی انتخابات کو متاثر کیا اور ’’عوامی رائے کو الگورتھم سے بدل کر’’ ڈی لا ایسپریلا کو مسلط کیا۔‘‘  پیٹرو نے مزید کہا، ’’اسرائیل نے اپنے سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات کو متاثر کیا اور عوامی رائے کو الگورتھم سے بدل دیا، اور ایک ایسے شخص کو مسلط کیا جو اسرائیل اور امریکہ کی حکومتوں کے تابع ہے، مسٹر ایبلارڈو ڈی لا ایسپریلا، جو امریکی شہری ہیں، جنہیں کولمبیائیوں کی اکثریت کا ووٹ نہیں ملا۔ کولمبیا کے سابق صدر کی حیثیت سے، میں عرب دنیا کے تمام ممالک اور اسلام کے پیروکاروں سے معافی مانگتا ہوں، جن کا ہم احترام کرتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: برازیل نے امریکی ٹیرف کا جوابی ٹیرف قانون فعال کردیا، فوری اقدامات سے گریز

واضح رہے کہ پیر کو کولمبیا امریکہ کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا جس نے اسرائیل کی مقبوضہ شامی سرزمین پر خودمختاری کو تسلیم کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر خارجہ گیڈون سار نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔تاہم علاقائی ممالک نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی کہ جولان کی پہاڑیاں ایک مقبوضہ شامی سرزمین ہی رہیں گی۔یہ بھی یاد رہے کہ اسرائیل نے ۱۹۶۷ءسے شام کی بیشتر جولان پہاڑیوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور۱۹۸۱ء میں اس سرزمین کو اپنے ساتھ ملا لیا، ایک ایسا اقدام جسے اقوام متحدہ نے قرارداد۴۹۷؍ کے تحت ’’باطل اور کالعدم‘‘ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK