کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگل اُریبے ٹربے کو گزشتہ روز(سنیچر) دارالحکومت بوگوٹا میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ صدارتی امیدوار کو حملے میں تین گولیاں لگیں، جن میں سے دو گولیاں ان کے سر میں لگیں۔
EPAPER
Updated: June 08, 2025, 11:59 AM IST | Bogota
کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگل اُریبے ٹربے کو گزشتہ روز(سنیچر) دارالحکومت بوگوٹا میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ صدارتی امیدوار کو حملے میں تین گولیاں لگیں، جن میں سے دو گولیاں ان کے سر میں لگیں۔
کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگل اُریبے ٹربے کو گزشتہ روز(سنیچر) دارالحکومت بوگوٹا میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ صدارتی امیدوار کو حملے میں تین گولیاں لگیں، جن میں سے دو گولیاں ان کے سر میں لگیں۔ ’’بی بی سی ‘‘ کی خبر کے مطابق۳۹؍ سالہ اُریبے ٹربے پر ایک مسلح شخص نے اس وقت حملہ کیا جب وہ پارک میں ایک چھوٹے سے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، پولیس نے موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ اُریبے کی اہلیہ ماریا کلاڈیا ترزونا نے قوم سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ میگل اس وقت اپنی زندگی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ اُریبے ٹربے کی جماعت ’ سنٹرو ڈیموکریٹیکو ‘ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیاسی لیڈر کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اور کولمبیا میں جمہوریت اور آزادی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ کولمبیا کے بائیں بازو کے صدر گستاو پیٹرو کی حکومت نے اس حملے کی واضح اور پُر زور مذمت کرتے ہوئے اسے صرف ان کی شخصیت پر نہیں بلکہ جمہوریت کے خلاف بھی ایک حملہ قرار دیا۔ حملے کے بعد ملک بھر میں سیکوریٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ عوام میں شدید غم و غصہ اور خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔ مختلف قومی اور بین الاقوامی لیڈران نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کولمبیا میں جمہوری عمل کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: بچوں کے ایسے ۱۰؍ ناموں کی فہرست جاری جنہیں رکھنے پر پابندی ہے
واضح رہے کہ اُریبے ٹربے نے اکتوبر میں اگلے سال کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ وہ کولمبیا کے ایک معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد ایک یونین کے لیڈراور کاروباری شخصیت تھے۔ ان کی والدہ دایانا ٹربائے، ایک صحافی تھیں جنہیں ۱۹۹۱ء میں میڈیلن کارٹیل کے قبضے میں ہونے کے دوران اغوا کرنے کے بعد بچانے کی کوشش میں قتل کر دیا گیا تھا۔