Inquilab Logo Happiest Places to Work

زیر حراست محمود خلیل کی اہلیہ نور عبداللہ نے اپنے نوزائیدہ کے ساتھ شوہر کا ڈپلوما قبول کیا

Updated: May 20, 2025, 7:19 PM IST | Gaza Strip

کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ محمود خلیل، جوفی الحال حراست میں ہیں، کی اہلیہ نور عبداللہ اور ان کے بیٹے نے ان کی جگہ گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی اور ان کا ڈپلوما قبول کیا۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل محمود خلیل کو فلسطین حامی احتجاج کیلئےحراست میں لیا گیا تھا۔

Noor Abdullah during the ceremony. Photo: X
نور عبداللہ تقریب کے دوران۔ تصویر: ایکس

کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ محمود خلیل کی اہلیہ ڈاکٹر نور عبداللہ نے نیویارک میں گریجویشن کی تقریب میں ان کا ڈپلوما قبول کیا۔ محمود خلیل کی اہلیہ ڈاکٹر نور عبداللہ اور ان کا نوزائیدہ بیٹا تقریب میں ان کی جگہ شریک ہوئے تھے۔ 

محمود خلیل کا ڈپلوماقبول کرنے کے بعد ڈاکٹرنور عبداللہ نے کہا کہ ’’جب سے دین (محمود خلیل اور ڈاکٹر نور عبداللہ کے بیٹے) کی پیدائش ہوئی ہے مجھے سمجھ آتا ہے کہ جدوجہد کیوں معائنے رکھتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ (میرا بیٹا) بھی اپنے والد اور دیگر طلبہ کی طرح بہادر بنے گا جنہوں نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے خطرات مول لئے۔ آج ہم صرف محمود خلیل ہی کو نہیں بلکہ ان تمام طلبہ کو خراج پیش کر رہے ہیں جنہیں فلسطینیوں کے حقوق میں آواز بلند کرنے کیلئے غلط طریقے سے نکال یا معطل کردیا گیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی ماہر فلکیات جینت نارلیکر کا ۸۶؍ سال کی عمر میں انتقال

یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ محمود خلیل کو فلسطین حامی احتجاج کیلئے حراست میں لیا تھا۔ امریکی انتظامیہ نے محمود خلیل کی طرح ہی دیگر طلبہ کو بھی فلسطین حامی احتجاج کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK