Inquilab Logo

فلائی اوور کے نیچے خالی جگہوں پربی ایم سی کی تزئین کاری کیخلاف پولیس میں شکایت

Updated: April 29, 2024, 11:36 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

جنوبی ممبئی کے سماجی رضا کارنے الزام عائد کیا کہ یہ کام درکار اجازت کے بغیرکئے گئے ہیں اور عوام کے پیسےضائع کئے گئے ہیں ۔ اس تعلق سے شکایت درج نہ کرنے پر ڈپٹی پولیس کمشنرنے جےجے پولیس اسٹیشن کے متعلقہ افسران کے خلاف انکوائری اور کارروائی کا حکم دیا۔

Renovation under JJ Flyover. Photo: INN
جے جے فلائی اوور کے نیچے کی گئی تزئین کاری۔ تصویر : آئی این این

جنوبی ممبئی کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر اور فلائی اوور کے نیچے خالی جگہ پر غیر قانونی قبضہ کئے جانے یا پارکنگ کے مسئلہ کے سبب بی ایم سی نےپودے لگائے ہیں، نقش نگاری کی ہے، تعلیمی و سماجی پیغامات تحریر کئے ہیں یا مجسمہ نصب کئے ہیں۔ اسے جنوبی ممبئی کے ایک سماجی رضا کار نے غیر قانونی بتاتے ہوئے ممبئی پولیس کو شکایتی مکتوب روانہ کیا۔ ان کی شکایت کے باوجود جےجےپولیس اسٹیشن کے ذریعہ بی ایم سی کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ اور افسران کے خلاف شکایت درج نہ کرنے کی اطلاع پر ڈپٹی پولیس کمشنر نے مذکورہ مکتوب کا جائزہ لینے کے بعد جے جے پولیس اسٹیشن کے متعلقہ افسران کے خلاف جانچ کرنے اور کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
جنوبی ممبئی کے جےجے فلائی اوور کے نیچے جہاں غیرقانونی قبضہ جات اور پارکنگ کے سبب ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح جرائم پیشہ افرادوہاں منشیات کا کاروبار کرتے تھےیا سماج دشمن عناصر ڈیرہ ڈالے رہتے تھے۔ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے بی ایم سی فلائی اوور کے نیچے اس سے قبل بھی تزئین کاری کرتی رہی اور اب بھی کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: انٹاپ ہل حادثہ کے سبب شہر سے لاوارث گاڑیوں کو ہٹایا جائے گا

ڈونگری کے رہنے والے ۶۶؍ سالہ سماجی رضا کار اور تاجر کملا کر شینائے نے خصوصی طورجے جے فلائی اوور کے نیچے، بائیکلہ بریج، اسماعیل مرچنٹ چوک، سیل ٹیکس جنکشن اور ڈونگری کے علاقے میں کی گئی تزئین کاری، میوریل یا نصب گئے مجسموں کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور اسے عوام کے پیسوں کا ضیاع قرار دیتے ہوئے ڈپٹی پولیس کمشنر (زون ایک) کو شکایتی مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے بی ایم سی پر یہ الزام لگایا ہے کہ جےجے فلائی اوور یا جنوبی ممبئی کے مختلف مقامات پر تزئین کاری کیلئے درکار اجازت حاصل نہیں کی گئی ہے اور گزشتہ ۴؍ ماہ سے مسلسل عوام کے کروڑوں روپے سے تزئین کاری کے نام پر تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا گیاہے۔ انہوں نےبی ایم سی کے خلاف کی گئی شکایت میں ’ آئی لو بھنڈی بازار اور آئی لوبائیکلہ یا آئی لو مجگاؤں جیسی تختی لگانے پر تو نہیں لیکن اسے غیر قانونی طریقہ سے لگائے جانے پر اعتراض کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی ایم سی عوام کے ٹیکس کا پیسہ تزئین کاری پر صرف کررہی ہے جس کی وجہ سےرے روڈ، کرناک بندر بریج اور ایسے دیگر بریج کی تعمیرات التواء کا شکار ہے۔ 
  کملاکر شینائےنےاسسٹنٹ پولیس کمشنر (اے سی پی ) پر الزام لگایا کہ اس سلسلہ میں جانچ کے بعدبھی نہ تو اے سی پی اور نہ ہی جےجےپولیس نے بی ایم سی کے متعلقہ افسران کے خلاف جانچ کی ہے اور نہ ہی کوئی کارروائی کی ہے۔ 
  اس ضمن میں ڈپٹی پولیس کمشنر ( زون ایک ) نے سماجی رضا کار کی فراہم کردہ تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد اسسٹنٹ پولیس کمشنر کو جے جے پولیس کے ذریعہ جانچ نہ کرنے کے تعلق سے انکوائری اور کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK