Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسمارٹ میٹر کے خلاف کانگریس اور ودربھ اسٹیٹ سمیتی کا احتجاج

Updated: June 26, 2026, 11:57 AM IST | Ali Imran | Nagpur

صارفین کا فوری طور پر اسمارٹ میٹر لگانے کا سلسلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ ، بصورت دیگر سخت احتجاج کا انتباہ۔

Workers protest against smart meters in Nagpur. Photo: INN
ناگپور میں کارکنان اسمارٹ میٹر کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

جمعرات کو ناگپور میں اسمارٹ میٹر تنصیب کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ نکالا گیا، جس کا اہتمام ودربھ اسٹیٹ آندولن سمیتی اور کانگریس پارٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ مظاہرین نے اسمارٹ بجلی میٹر کے مجوزہ منصوبے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس سے صارفین پر بھاری مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کی مخالفت میں اس ریلی میں عام شہریوں اور کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے: باڑمیر: مساجد کی حمایت میں برادران وطن سڑکوں پر

اس موقع پر مظاہرین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کو بلا تاخیر ختم کرے۔ یہ مارچ صدر منگلواری مارکیٹ سے شروع ہوا اور شہر کے کئی حصوں سے ہوتا ہوا بجلی محکمہ کے ہیڈکوارٹر ودیوت بھون پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسمارٹ میٹر اسکیم کے خلاف نعرے درج تھے۔ ودربھ اسٹیٹ آندولن سمیتی اور کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے دلیل دی کہ موجودہ ڈیجیٹل بجلی میٹروں کو اسمارٹ میٹر سے بدلنا عوام پر غیر ضروری خرچ مسلط کرنے جیسا ہے۔ انہوں نے مجوزہ پری پیڈ بلنگ سسٹم پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صارفین، خاص طور پر کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد حکام کو ایک مطالبات بھی دیا گیا۔ ودربھ اسٹیٹ آندولن سمیتی اور کانگریس نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت اسمارٹ میٹر اسکیم واپس نہیں لیتی ہے تو بڑے پیمانے پر پوری ریاست میں احتجاج کیا جائے گا۔ ودربھ اسٹیٹ آندولن سمیتی اور کانگریس نے اس منصوبے کو صارف مخالف قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست بھر میں بجلی استعمال کرنے والوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اس پر عمل درآمد فوری طور پر روکے۔ 

یاد رہے کہ اسمارٹ میٹر کے خلاف ریاست کے مختلف علاقوں میں احتجاج ہو رہا ہے ۔ اسکی وجہ سے بجلی بل زیادہ آنے کی شکایتیںمل رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK