سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس لیڈر شیوراج پاٹل چاکورکر کا جمعہ۱۲؍ دسمبر کو۹۰؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے لاتور میں اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ ان کا انتقال جمعہ کی صبح ساڑھے ۶؍ بجے ہوا۔
EPAPER
Updated: December 12, 2025, 11:58 AM IST | Latur
سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس لیڈر شیوراج پاٹل چاکورکر کا جمعہ۱۲؍ دسمبر کو۹۰؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے لاتور میں اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ ان کا انتقال جمعہ کی صبح ساڑھے ۶؍ بجے ہوا۔
سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس لیڈر شیوراج پاٹل چاکورکر کا جمعہ۱۲؍ دسمبر کو۹۰؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے لاتور میں اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال جمعہ کی صبح ساڑھے ۶؍ بجے ہوا۔ موصولہ خبر کے مطابق وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔ شیوراج پاٹل ساری زندگی کانگریس کی سیاست میں سرگرم رہے۔ وہ کئی سال پہلے سیاسی زندگی سے ریٹائر ڈہو چکے تھے۔ انہیں ایک انتہائی محنتی اور صاف سوچ رکھنے والا لیڈر سمجھا جاتا تھا۔ شیوراج پاٹل ۷؍بار لاتور سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔
شیوراج پاٹل اندرا گاندھی کی زیرِ قیادت حکومت میں سب سے پہلے وزیر مملکت برائے دفاع (۱۹۸۰ء-۸۲ء) کے طور پر شامل ہوئے، انہیں وزارت تجارت (۱۹۸۲ء-۸۳ء) کا آزادانہ چارج دیا گیا، جہاں سے انہیں سائنس اور ٹیکنالوجی، ایٹمی توانائی، الیکٹرانکس، خلائی اور سمندر کی ترقی میں منتقل کر دیا گیا۔ ۱۹۸۳ء-۸۶ء کے دوران، وہ سی ایس آئی آر (CSIR) انڈیا کے نائب صدر تھے۔ انہوں نے مختلف کمیٹیوں میں بھی خدمات انجام دیں جن میں دفاع، امور خارجہ، مالیات، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز شامل ہیں۔ راجیو گاندھی کی حکومت میں، وہ پرسنل، ڈیفنس پروڈکشن کے وزیر تھے اور بعد میں انہوں نے سول ایوی ایشن اور ٹورازم کا آزادانہ چارج سنبھالا۔
یہ بھی پڑھئے: ڈِنر سیاست:مودی نے این ڈی اے کواور شرد پوار نے انڈیا اتحاد کو عشائیہ دیا
کانگریس لیڈر شیوراج پاٹل لوک سبھا کے اسپیکر اور مرکزی کابینہ میں ایک عہدہ سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی پورا مہاراشٹر اور سیاسی دنیا سوگ میں ڈوب گئی۔ سابق مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل ۱۲؍اکتوبر۱۹۳۵ءکو چکور، لاتور ضلع، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ممبئی یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے۱۹۶۷ء میں سیاست میں قدم رکھا اور لاتور میونسپل کارپوریشن میں بھی خدمات انجام دیں۔
Saddened by the passing of Shri Shivraj Patil Ji. He was an experienced leader, having served as MLA, MP, Union Minister, Speaker of the Maharashtra Assembly as well as the Lok Sabha during his long years in public life. He was passionate about contributing to the welfare of… pic.twitter.com/muabyf7Va8
— Narendra Modi (@narendramodi) December 12, 2025
شیوراج پاٹل اپنے سیاسی کرئیر میں کئی باوقار عہدوں پر فائز رہے۔ مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے شیوراج پاٹل نے مراٹھواڑہ کے لاتور سے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے۱۹۷۳ءسے۱۹۸۰ء تک لاتور دیہی حلقہ سے ایم ایل اے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ۱۹۸۰ء کے بعد وہ لاتور لوک سبھا سیٹ جیت کر پارلیمنٹ پہنچے۔ وہ لاتور لوک سبھا حلقہ سے سات بار جیتے۔ غور طلب ہے کہ شیوراج پاٹل۲۰۰۸ء کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے وقت ملک کے وزیر داخلہ تھے۔ انہوں نے پی وی کی حکومت میں ۱۹۹۱ءسے۱۹۹۶ء تک لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ نرسمہا راؤ کے دور۲۰۰۴ءکے لوک سبھا انتخابات میں شکست کے باوجود انہیں وزیر داخلہ مقرر کیا گیا لیکن ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے۲۰۰۸ء میں انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد انہیں پنجاب کا گورنر اور چندی گڑھ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا۔