میڈیا سے کہا کہ جب بھی کوئی شخص جابرحکومت کیخلاف کھڑا ہوتا ہے تو بابا صاحب کا آئین ہی اس کی مدد کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: May 04, 2026, 10:56 AM IST | New Delhi
میڈیا سے کہا کہ جب بھی کوئی شخص جابرحکومت کیخلاف کھڑا ہوتا ہے تو بابا صاحب کا آئین ہی اس کی مدد کرتا ہے۔
کانگریس لیڈر پون کھیڑا کے دہلی پہنچنے پر حامیوں نے ان کا زبردت استقبال کیا۔ یہ والہانہ استقبال ایسے وقت میں ہوا جب انہیں سپریم کورٹ سے پیشگی ضمانت ملی ہے۔ یہ ضمانت آسام پولیس کے ذریعہ درج اس ایف آئی آر کے معاملے میں دی گئی جو ہیمنت بسوا شرما کی اہلیہ رنکی بھوئیاں شرما کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔شکایت میں پون کھیڑا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے رنکی بھوئیاں شرما کے پاس کئی پاسپورٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سپریم کورٹ سے مجھے جو راحت ملی ہے، وہ بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعہ لکھے گئے آئین کی وجہ سے ہے۔ ہمیں مکمل بھروسہ ہے کہ ان جابر حکومتوں کے خلاف ایک فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ دیا جائے گا۔ راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی اور ہم تمام مسلسل الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال اٹھا رہے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی اس کا جواب دینے کی زحمت نہیں کرتا۔‘‘کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے مزید کہا کہ ’’آئین ہمیشہ محافظ کے طور پر سامنے آتا ہے۔ جب بھی کوئی شخص مشکل میں ہوتا ہے یا کسی جابر حکومت کے خلاف لڑ رہا ہوتا ہے، تو بی آر امبیڈکر کا آئین ہی اس کی مدد کرتا ہے۔ سپریم کورٹ سے مجھے جو راحت ملی ہے، وہ بھی اسی آئین کی وجہ سے ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اسمبلی انتخابات: تمل ناڈو میں ٹی وی کے، مغربی بنگال، آسام میں بی جے پی آگے
انہوں نے مزید کہا کہ ’’سپریم کورٹ نے مجھے ضمانت دی۔ اس ضمانت سے پورے ملک کو ایک واضح پیغام جاتا ہے کہ جب بھی حکومت کے ذریعے کسی عام شہری کے حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، تب بابا صاحب امبیڈکر کا آئین اس کے تحفظ کے لیے ضرور آگے آتا ہے۔ میرے تحفظ کے لیے بھی آیا۔‘‘پون کھیڑا نے مزید کہا کہ آسام حکومت نے مجھے پھنسانے کی کوشش کی تھی، لیکن سپریم کورٹ نے ایسا نہیں ہونے دیا، ہمیں آئین پر مکمل بھروسہ ہے۔