Inquilab Logo Happiest Places to Work

بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس

Updated: May 21, 2026, 4:02 PM IST | New delhi

کانگریس نے کہا ہے کہ کمزور سرمایہ کاری کے ماحول اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ملک کی معیشت میں اصلاحات ضروری ہیں ۔

Jairam Ramesh. Photo: INN
جئے رام رمیش۔ تصویر: آئی این این

 کانگریس نے کہا ہے کہ کمزور سرمایہ کاری کے ماحول اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ملک کی معیشت میں اصلاحات ضروری ہیں اور اس کے لیے اقتصادی پالیسی میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھئے : ریاست بھر میں میڈیکل اسٹورس کے مالکان کا احتجاج

کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی معیشت کے تعلق سے ماحول اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اب حکومت کے حامی بھی عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افراط زر (مہنگائی) کے تخمینے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جبکہ اقتصادی ترقی کی شرح کے تخمینے گھٹ رہے ہیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں گراوٹ جاری ہے اور سپلائی چین کی بدانتظامی کی صورتحال ایسی ہو گئی ہے کہ خود وزیر اعظم کو صارفین سے کھپت کم کرنے کی اپیل کرنی پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے : وزیر اعظم سے لاکھ سیاسی اختلاف سہی مگر وہ ملک کا وقار بلند کر رہے ہیں یہ بات بھلائی نہیں جا سکتی

انہوں نے کہا کہ کانگریس طویل عرصے سے ان مسائل کو اٹھاتی رہی ہے اور ان میں سب سے اہم مسئلہ کمزور سرمایہ کاری کا ماحول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کے بغیر اقتصادی ترقی کو تیز اور پائیدار نہیں بنایا جا سکتا، لیکن حقیقی اجرتوں میں جمود، صارفین کی مانگ میں کمی، پالیسیوں میں عدم استحکام، ٹیکس نوٹسز، چھاپوں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے دباؤ کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ماحول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Congress (@incindia)


رمیش نے الزام لگایا کہ چین سے سستے سامان کی `ڈمپنگ نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو نقصان پہنچایا ہے، اور حکومت کی سرپرستی میں قائم کاروباری اجارہ داری اور `چندہ لو، دھندا دو (چندہ لو، کاروبار دو) کے کلچر نے آزاد سرمایہ کاری کے جذبے کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرحیں ریکارڈ نچلی سطح پر ہیں اور کمپنیوں کی کمائی بڑھ رہی ہے، لیکن سرمایہ کاری میں تیزی نظر نہیں آ رہی، جبکہ کئی بڑے سرمایہ کار بیرون ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے : انسٹاگرام پر’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ نے بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایک کروڑسےزیادہ فالوورزبنے

انگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کو خود کی ستائش چھوڑ کر اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی انتظام میں مصروف ہیں، لیکن معیشت کے حوالے سے انہیں نئے علم کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK