Inquilab Logo

کانگریس نے ’مودی واشنگ مشین‘ کا ویڈیو شیئر کیا

Updated: April 04, 2024, 11:43 PM IST | Agency | New Delhi

دیگر پارٹیوں کے بدعنوان لیڈروں کی بی جے پی میں شمولیت اور پھر ان کے بے داغ ہونے پر طنز کیا گیا ہے۔

Congress has already introduced the machine. Photo: INN
کانگریس پہلے بھی مشین پیش کرچکی ہے۔ تصویر : آئی این این

 ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسی سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال اور الیکٹورل بونڈ  پر کانگریس صدر کھرگے، راہل گاندھی، جئے رام رمیش جیسے سرکردہ کانگریس لیڈران بی جے پی پر حملہ آور ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دیگر پارٹیوں کے بدعنوان لیڈروں کی بی جے پی میں شمولیت، اور پھر ان کے بے داغ ہو جانے پر طنز کیا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ گزشتہ۱۰؍سال میں جو کچھ ہوا وہ صرف ایک ٹریلر ہے‘‘

 اس ویڈیو میں ’مودی واشنگ مشین‘ اور ’مودی واشنگ پاؤڈر‘ کا تذکرہ کیا گیا ہے جو داغدار سے داغدار لیڈر کو حب الوطن اور صاف ستھرا بنا دیتے ہیں۔ ویڈیو میں بیک گراؤنڈ سے آواز دی گئی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ ’’جی ہاں مترو، آگئی ، آگئی... لوک سبھا چناؤ کے اس تہوار میں ’مودی واشنگ مشین‘۔ اس کی قیمت ہے محض ۸؍ ہزار ۵۵۲؍کروڑ روپے ہے، جو آن ہوتے ہی چندہ اسپن کرتی ہے اور جھٹ سے محفوظ دھندا دیتی ہے۔ ویڈیو میں میں مزید بتایا گیا ہے کہ’’ اس کی بھاجپا آئی ٹی سیل ٹیکنالوجی اسے بناتی ہے دَمدار۔ جدید گودی میڈیا فیچر سے لیس یہ مشین بدعنوانی کے ہر داغ کو مٹانے میں اہل ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں ای ڈی ،سی بی آئی یا انکم ٹیکس کی بدبو نہ رہے اور یہ ضدی گھوٹالےباز ایک صاف محب وطن ہو جائیں، تو جمہوریت کے پانی میں فوراً گھولنا نہ بھولیں ’واشنگ پاؤڈر مودی‘ جو اس مشین کے ساتھ ملے گا بالکل مفت، مفت، مفت۔ تو انتظار کس بات کا دوستوں؟ آج ہی گھر لے آئیں ’مودی واشنگ مشین‘۔ آفر صرف لوک سبھا انتخاب تک۔‘‘
اس پوسٹ میں جن لیڈروں کی تصویر شائع کی گئی ہے ان میں اجیت پوار، پرفل پٹیل، ہیمنت بسوا شرما، اشوک چوان، نوین جندل اورگیتا کوڑا وغیرہ شامل ہیں۔ ان سبھی کو ای ڈی یا سی بی آئی کا ڈر تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK