• Sat, 05 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جین مذہب کے تہوار پر گوشت اور مچھلی کی دکانیں ۸ ؍دن بند رکھنے کے مطالبے پر تنازع

Updated: September 05, 2026, 10:36 AM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mira Road

میرابھائندر کے۲؍ کارپوریٹروں نے میونسپل کمشنر کو تحریری درخواست دی۔ ایم این ایس کی جانب سے سخت مخالفت۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

جین برادری کے  تہوار پریوشن‘ کے پیش نظر میرا بھائندر شہر میں مچھلی، گوشت اور چکن کی دکانیں  ۸ ؍دن بند رکھنے کے مطالبے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ مقامی بی جے پی کارپوریٹرس پریش جے شاہ اور  میونسپل کارپوریٹر بھرت کوٹھاری نے  میونسپل کمشنر کو تحریری درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی جذبات کے احترام اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے پریوشن کے دوران غیر سبزی خوری کی تمام دکانیں بند رکھی جائیں۔

مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے اس مطالبے کی شدید الفاظ میں مخالفت کی ہے۔ راج ٹھاکرے کی پارٹی کے  میرابھائندر کے صدر سندیپ رانے نے واضح کیا کہ یہ مطالبہ یکطرفہ اور غیر آئینی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ۸؍ دن تک دکانیں بند رکھنے سے ہزاروں چھوٹے تاجروں، گوشت  اور مچھلی فروشوں، مزدوروں اور ٹرانسپورٹرس کا روزگار شدید متاثر ہوگا۔ انتظامیہ کو کسی ایک طبقے کی خاطر دوسروں کی روزی روٹی کا نقصان نہیں کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے: کلیان ریلوے اسٹیشن کے قریب سڑک پر شگاف، ٹریفک نظام متاثر

میونسپل ذرائع کے مطابق موصولہ درخواست کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے اور تمام متعلقہ فریقین و شعبہ جات کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۵ء  میں بی جے پی کی قیادت والی مقامی انتظامیہ نے پریوشن پرو کے تمام  ۸ ؍ ایام کیلئے گوشت کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا تھا جس پر شدید عوامی اور سیاسی احتجاج ہوا تھا۔ عوامی مخالفت کو دیکھتے ہوئے بعد میں اس فیصلے کو واپس لے کر صرف ۲؍ دن تک محدود کر دیا گیا تھا۔ اس سال بھی پروشن پرو کے آغاز سے قبل شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری تھیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں مشترکہ پرورش کا کوئی تصور نہیں: بامبے ہائی کورٹ

 جین مذہب کے تہوار پر ۸ ؍ اور  ۱۵ ؍ ستمبر کو گوشت کی فروخت پر پابندی رہے گی

دریں اثناءجین مذہب کے تہوار ’پریوشن پرو‘ کے پیش نظر میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن  نے شہر میں۲؍دن کیلئے گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق  یہ پابندی  تہوار کے پہلے روز  ۸؍ ستمبر  اور سموتری پرو یعنی تہوار کے آخری روز  ۱۵  ؍ستمبر کونافذ رہے گی۔ریاستی  حکومت اور بامبے ہائی کورٹ کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں شہری انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ پریوشن پرو کے دوران شہر میں تمام سلاٹر ہاؤس اور گوشت کی دکانیں بند رہیں گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور دکانیں کھلی رکھنے والوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK