Inquilab Logo

عوام کی سہولت کیلئے مہاراشٹرمیں ضروری اشیا ءکی دُکانیں ۲۴؍ گھنٹے کھلی رکھنے کا اعلان

Updated: March 27, 2020, 9:00 AM IST | Iqbal Ansari

کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو اناج اور دیگر ضروری اشیاء حاصل کرنے کیلئے دشواریاں نہ ہوں اس کیلئے ان اشیا کی دکانیں ۲۴؍ گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے گی لیکن ساتھ ہی یہ شرط بھی عائد کی گئی کہ یہ اجازت اسی وقت تک رہے گی جب تک شہری دکانوںپر بھیڑ نہ کریں۔

Uddhav Thackeray - Pic : Twitter
ادھو ٹھاکرے ۔ تصویر : ٹوئٹر

کورونا وائرس سے  تحفظ کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو اناج اور دیگر ضروری اشیاء  حاصل کرنے کیلئے دشواریاں نہ ہوں اس کیلئے ان اشیا کی دکانیں ۲۴؍ گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے گی لیکن ساتھ ہی  یہ شرط بھی عائد کی گئی کہ یہ اجازت اسی وقت تک رہے گی جب تک شہری دکانوںپر بھیڑ نہ کریں۔  اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو  مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے کورونا وائرس سے تحفظ کے ضمن میں ورشا بنگلہ پر منترالیہ کے اہم افسران کی ایک میٹنگ منعقد کی تھی ۔اس میں یہ مسئلہ بھی پیش کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو اناج اور دیگر ضروری اشیا ءخریدنےکیلئے بھیڑ بھاڑ میںجانا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کی صحت کو خطرہ لاحق نہ ہو اور انہیں اناج اور دیگر ضروری اشیا خریدنے میں سہولت ہو  اس لئے یہ فیصلہ کیا جارہا ہےلیکن دکانداروں کو شہریوں کی صحت کا خیال رکھنا لازمی ہے۔ دکانداروں کو جو احتیاط برتنا ہے ا ن میں ۲؍ گاہکوں کے درمیان فاصلہ رکھنا، صاف صفائی رکھنا اور بھیڑ نہ کرنا جیسی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایتوں پر عمل کرنا لازمی ہے۔
  واضح رہے کہ  لاک ڈاؤن کے دوران ۳؍ تا ۴؍ گھنٹوں تک ہی اناج  اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جارہی تھی جس کی وجہ سے ہزاروںکی تعداد میں لوگ خریداری کرنے کیلئے جارہے ہیں  ا س سے بازار اور دکانو ں کا کافی بھیڑ ہو جاتی ہے۔ یاد رہے کہ اسی مسئلہ پر انقلاب نے خبر بھی شائع کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK