• Wed, 21 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

البانیہ سے متعلق سنجے راؤت کے بیان پر حکمراں جماعتوں کے لیڈران کی تنقیدیں

Updated: October 21, 2026, 11:52 AM IST | Agency | Mumbai

البانیہ میں مظاہرین نے سپریم کورٹ کی عمارت کو نذرِ آتش کردیا تھا ۔ اس  سے متعلق شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت کے بیان پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Sanjay Raut. Photo: INN
سنجے راؤت۔ تصویر: آئی این این

البانیہ میں مظاہرین نے سپریم کورٹ کی عمارت کو نذرِ آتش کردیا تھا ۔ اس  سے متعلق شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت کے بیان پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ اپوزیشن لیڈر ملک کی جمہوریت کو انتشار کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان سدھارتھ یادو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کبھی ہندوستان میں حکومت کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں تو کبھی بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہیں۔ اب  سنجے راؤت البانیہ کے واقعات سے سبق لینے کی بات کررہے ہیں ہیں  جہاں سڑکوں پر تشدد کے دوران سپریم کورٹ میں آگ لگا دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پیر کو سنجے راؤت نے انسٹاگرام پر مراٹھی میں ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے البانیہ میں آتشزدگی کے واقعے کی۱۳؍ سیکنڈ کی ویڈیو شامل کی۔ اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ تمام ممالک بالخصوص ہندوستان کو ان واقعات سے سبق لینا چاہئے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہندوستان کا نام لکھنے کے بجائے قومی پرچم کا ایموجی استعمال کیا۔ بی جے پی نے راؤت کے اس ریمارکس پر سوال اٹھایا۔ سدھارتھ یادو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اس سے قبل ہندوستان میں اقتدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر چکے ہیں اور بنگلہ دیش کے واقعات کا حوالہ دیتے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ البانیہ کی مثال دے کر وہ کس قسم کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اسرائیل آبادکاروں کو فلسطینیوں کی ’’نسلی تطہیر‘‘ کے لیے استعمال کر رہا: ایمنسٹی

دریں اثناء مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے بھی  سنجے راوت کے بیان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سنجے راؤت بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور غلط بیان دیتے ہیں۔ اٹھاؤلے نے سوال کیا کہ  اگرکسی دوسرے ملک میں عدالت کو آگ لگادی گئی، کیا ہندوستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے؟ راہل گاندھی، سنجے راؤت اور ادھو ٹھاکرے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لیڈر اکثر ناانصافی ہونے کی بات کرتے ہیں۔ اٹھاولے نے کہا کہ جب لوگ بار بار سڑکوں پر نکلتے ہیں اور اس سے امن و امان میں خلل پڑتا ہے تو عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے حالات میں پولیس کارروائی کرتی ہے۔ انہوں نے راؤت کے ریمارکس کو غلط قرار دیا۔

اسی طرح بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنجے راؤت  البانیہ میں سپریم کورٹ کو جلادیا  اور وہ اس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔انہیں انتشارچاہئے۔ پہلے  صدرجمہوریہ، پھر الیکشن کمیشن پھر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، ان سب کی توہین کی، گالیاں دیں۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو جلادیا جائے؟ ہندوستان کے عوام انارکی برداشت نہیں کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK