Inquilab Logo Happiest Places to Work

ثقافت پر مبنی سفر ہندوستانیوں کی پہلی پسند بنا: رپورٹ

Updated: July 29, 2026, 10:19 PM IST | New Delhi

ہندوستانی سیاح اب محض تفریحی مقامات سے ہٹ کر مقامی ورثے، روایات، خوارک، تہواروں اور معاشرے کو قریب سے جاننے کے لیے سفر پر جانا زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

Travel.Photo:INN
سیاحت۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی سیاح اب محض تفریحی مقامات سے ہٹ کر مقامی ورثے، روایات، خوارک، تہواروں اور معاشرے کو قریب سے جاننے کے لیے سفر پر جانا زیادہ پسند کر رہے ہیں۔ عالمی ٹریول ایپ اسکائی اسکینر  نے دی انڈیا کلچر ٹریول انڈیکس  نامی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں ثقافت پر مبنی سیاحت کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ تیار کرنے کے لیے کروائے گئے سروے میں ۸۴؍ فیصد شرکاء نے کہا کہ وہ ثقافت پر مبنی سفر کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’ جومانجی: اوپن ورلڈ‘‘ کا ٹریلر جاری، ڈوین جانسن اور کیون ہارٹ آخری مہم کے لیے تیار


رپورٹ کے مطابق تاریخی اور ورثے کے مقامات ثقافت پر مبنی سفر کی سب سے بڑی کشش بنے ہوئے ہیں۔ ۴۷؍ فیصد ہندوستانی سیاحوں نے کہا کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی تاریخی اور ورثے کے مقامات کے حساب سے کرنا پسند کریں گے۔ کیرالہ، راجستھان اور اتراکھنڈ ملک کے اہم ثقافتی سیاحتی مراکز میں شامل ہیں، جو ملک کے طرزِ تعمیر ، تاریخی برادریوں اور متحرک روایات میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ثقافتی ورثے کے شعبے کی ماہر نوینا جافا نے ہیریٹیج ٹورازم کے لیے ایک مکمل نظام  تیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جب تک مقامی روایات اور تقریبات سے خود کو نہیں جوڑ پائیں گے، تب تک وہ اس کے حقیقی تجربے سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ ہر شخص کا ایک خواب ہوتا ہے اور سیاحت اسے اس کے خواب کو جینے کا موقع ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے:روس نے ٹیلیگرام کے بانی پاویل پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کر دیا


انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاحتی مقامات پر بیت الخلاء اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو قیام کے لیے ایک صاف ستھرا بستر اور اس سے بھی زیادہ صاف ستھرا بیت الخلاء چاہیے۔ شرکاء میں سے ۴۶؍ فیصد نے بتایا کہ وہ پہلے ہی کسی ثقافتی تقریب، تہوار یا تاریخی سفر کے لیے بیرونِ ملک جا چکے ہیں، جبکہ ۴۳؍ فیصد مستقبل میں ایسا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ دوسری طرف ۲۵؍ فیصد سیاح ثقافتی تجربات کے لیے اب بڑے میٹرو شہروں کے بجائے ٹیئر-۲؍اور ٹیئر-۳؍ شہروں کا رخ بھی کر رہے ہیں۔ تہواروں پر مبنی سیاحت بھی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ ۷۲؍ فیصد ہندوستانی سیاحوں نے کہا کہ وہ کسی بڑے ثقافتی یا مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے خاص طور پر اپنے سفر کا پلان بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK