گوا سے ممبئی لوٹتے وقت بدھ کی صبح رتناگیری میںاندوہناک سڑک حادثہ میں دودھ والا کمپلیکس میں رہائش پزیر ایک ہی خاندان کے ۳؍ افرادکی موت ہوگئی تھی جبکہ انس قریشی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
EPAPER
Updated: July 17, 2026, 11:50 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai
گوا سے ممبئی لوٹتے وقت بدھ کی صبح رتناگیری میںاندوہناک سڑک حادثہ میں دودھ والا کمپلیکس میں رہائش پزیر ایک ہی خاندان کے ۳؍ افرادکی موت ہوگئی تھی جبکہ انس قریشی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
گوا سے ممبئی لوٹتے وقت بدھ کی صبح رتناگیری میںاندوہناک سڑک حادثہ میں دودھ والا کمپلیکس میں رہائش پزیر ایک ہی خاندان کے ۳؍ افرادکی موت ہوگئی تھی جبکہ انس قریشی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ جمعرات کو اہل خانہ ، رشتہ داروں اور دوست و احباب نےنم آنکھوں سے ناریل واڑی اوربڑا قبرستان میں تینوں متوفیوں کو سپرد خاک کیا ۔ حادثہ میں زخمی انس قریشی بھی اپنی والدہ ، بیوی اور بھانجے کی تدفین میں شریک ہوئے ۔
تدفین کے بعد اہل خانہ کے التجاکرنے کے بعدانس قریشی سیفی اسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوئے ۔ واضح رہے کہ انس قریشی کی شادی ۲۰؍ دن قبل ہی ہوئی تھی اور ان کی کلیئر روڈ پر کپڑوں کی دکان ہے۔۶؍ ماہ قبل بھی انس قریشی ایک حادثہ میں زخمی ہوئے تھے جس میں ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: سیٹ پر سونے کے تنازع میں لوکل ٹرین کے ۳؍ مسافروں میں تصادم
دو دھ والا کمپلیکس میں اپنی والدہ یاسمین اور بیوی فضا کے ساتھ رہائش پزیر انس قریشی تفریح کے لئے اپنے بھانجے عرفان کے ہمراہ گوا گئے تھے ۔ بدھ کو گوا سے ممبئی لوٹتے وقت رتنا گیری کے شانتی نگر، لانجہ علاقے میںصبح ساڑھے ۶؍ اور ۷؍ بجے کے درمیان اس وقت سڑک حادثہ پیش آیا تھا جب انتہائی تیز رفتارکار ۲۲؍ سالہ ڈرائیور مصطفیٰ کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک پر کھڑے ایک ڈمپر سے جاٹکرائی ۔کار کی رفتار ۱۴۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کی وجہ سے ڈمپر سے ٹکرانے کے بعدگاڑی دو سے تین بارپلٹی اور کئی فٹ دور جاگری ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کارپوری طرح تباہ ہوگئی ۔ اس بھیانک حادثہ میں انس کی والدہ یاسمین ، بیوی فضا اور بھانجہ عرفان کے علاوہ ڈرائیور مصطفیٰ کی بھی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھئے: مدارس کے حساب کتاب میں شفافیت اور نظام کو مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت
جمعرات کو شدید زخمی ہونے والے انس قریشی اور فوت ہونے والے چاروں افراد کو دودھ والا کمپلیکس لایا گیا ۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انس نےاسپتال داخل ہونے سے صاف انکار کر دیا اور اپنی والدہ اور بیوی کے جنازہ میں شرکت کی درخواست کی تھی جسے اہل خانہ نے قبول کر لیا۔ نماز فجر سے قبل والدہ جو کینسر سے بھی متاثر تھی اور بھانجہ کی نمازِ جنازہ بڑا قبرستان میں ادا کرنے کےبعد نم آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کیا گیا ۔ اسی طرح انس کی بیوی فضا کی تدفین ناریل واڑی قبرستان میں عمل میں آئی ۔
متوفی ڈرائیورمصطفیٰ کی نعش اس کے آبائی وطن اس کے والدین کے گھر روانہ کر دی گئی ہے۔