جن سوراج لیڈرنے کہاکہ ٹیچر اور گریجویٹ حلقوں کا انتخاب حکومت بنانے یا گرانے کا نہیں بلکہ حکومت کو جوابدہ بنانے کا موقع ہے۔
EPAPER
Updated: October 09, 2026, 12:38 PM IST | Agency | Darbhanga
جن سوراج لیڈرنے کہاکہ ٹیچر اور گریجویٹ حلقوں کا انتخاب حکومت بنانے یا گرانے کا نہیں بلکہ حکومت کو جوابدہ بنانے کا موقع ہے۔
جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے کہا ہے کہ اساتذہ اور گریجویٹ حلقۂ انتخاب کا الیکشن حکومت بنانے یا ہٹانے کا نہیں بلکہ بنی ہوئی حکومت کو جوابدہ بنانے کا موقع ہے۔ پرشانت کشور نے کہا کہ۲۰۲؍اراکین اسمبلی کے ساتھ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت بننے کے بعد وہ بے لگام ہو گئی ہے۔ ایسی صورت حال میں حکومت کو ہٹایا نہیں جا سکتا، لیکن اس پر روک لگائی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پٹنہ: ایس آئی آر اور گیانیش کمار کیخلاف شدید احتجاج
پرشانت کشور نے یہاں اساتذہ اور گریجویٹ حلقۂ انتخاب کے الیکشن کے سلسلے میں دانشوروں کے ساتھ منعقدہ تبادلہ خیال پروگرام میں کہا کہ این ڈی اے اور بی جے پی کے امیدواروں کو ہرانے کیلئے یکطرفہ ووٹنگ کریں ۔پرشانت کشور نے بہار میں نوجوانوں اور اساتذہ کی صورت حال کے تعلق سے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگلے چار برسوں میں نظام میں کچھ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں لوگوں نے اسی نظام کو ووٹ دیا جس نے تعلیمی نظام کو تباہ کیا اور ایک کروڑ بچوں کو ہجرت پر مجبور کیا۔ کشور نے کہا کہ اگر لوگ ۱۰؍ ہزار روپے میں اپنا ووٹ بیچیں گے تو نظام میں تبدیلی نہیں آئے گی۔