Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی ہائی کورٹ کا پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کو بند کرنے کا حکم، آر بی آئی کا اعلان

Updated: July 28, 2026, 6:04 PM IST | New Delhi

انڈین ریزرو بینک (آر بی آئی) نے بتایا کہ دہلی ہائی کورٹ نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ (پی پی بی ایل) کو باضابطہ طور پر بند (وائنڈنگ اپ) کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بینک کا لائسنس مسلسل ضابطہ جاتی خلاف ورزیوں کے باعث پہلے ہی منسوخ کیا جا چکا تھا۔

Paytm.Photo:INN
پے ٹی ایم۔ تصویر:آئی این این

 انڈین ریزرو بینک (آر بی آئی)  نے منگل کو بتایا کہ  دہلی ہائی کورٹ  نے  پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ (پی پی بی ایل)  کو باضابطہ طور پر بند (وائنڈنگ اپ) کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ آر بی آئی کے مطابق بینک کا لائسنس مسلسل ضابطہ جاتی خلاف ورزیوں کے باعث پہلے ہی منسوخ کیا جا چکا تھا، جبکہ عدالت کا یہ حکم بینک کو بند کرنے کے عمل کا آخری مرحلہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:دہلی ہائی کورٹ سے سلمان خان کو بڑی راحت، فلم ’’کالا ہرن ‘‘کے ٹیزر کو ہٹانے کا حکمس


آر بی آئی کے بیان کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے ۸؍ جولائی اور ۲۲؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو جاری اپنے احکامات میں  بینکنگ ریگولیشن ایکٹ ۱۹۴۹ء اور کمپنیز ایکٹ  ۲۰۱۳ء کے تحت پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کو تحلیل کرنے کی منظوری دی۔
عدالت نے  اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی )  کے سابق چیف جنرل منیجر گری کمار ایم نائر کو پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کا سرکاری لیکویڈیٹر (Official Liquidator)  مقرر کیا ہے۔ آر بی آئی کے مطابق انہیں بینکنگ ریگولیشن ایکٹ اور کمپنیز ایکٹ کے تحت تمام قانونی اختیارات حاصل ہوں گے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ سرکاری لیکویڈیٹر ۸؍ جولائی ۲۰۲۶ء سے ہی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام اختیارات استعمال کر رہے ہیں  اور اب بینک کے انتظام و انصرام اور اثاثوں کی تقسیم سے متعلق تمام فیصلے انہی کی نگرانی میں کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:زین الدین زیدان فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر


آر بی آئی نے یاد دلایا کہ اس نے  اپریل ۲۰۲۶ء میں پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کا بینکاری لائسنس منسوخ کر دیا تھا، کیونکہ بینک مسلسل ریگولیٹری تقاضوں پر پورا اترنے میں ناکام رہا اور اس کا کام کاج صارفین اور جمع کنندگان کے مفادات کے خلاف پایا گیا تھا۔ مرکزی بینک نے اس وقت یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ بینک کی قانونی طور پر بندش کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرے گا، اور اب عدالت کے تازہ حکم کے بعد پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کی باضابطہ لیکویڈیشن (تحلیل) کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK