جمعہ کی شام دہلی کے نظام الدین علاقے میں واقع ہمائیوں کے مقبرے کے قریب تعمیر ہو رہا ایک ڈھانچہ گرنے سے کم از کم ۱۲؍ افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 15, 2025, 7:59 PM IST | New Delhi
جمعہ کی شام دہلی کے نظام الدین علاقے میں واقع ہمائیوں کے مقبرے کے قریب تعمیر ہو رہا ایک ڈھانچہ گرنے سے کم از کم ۱۲؍ افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
جمعہ کی شام دہلی کے نظام الدین علاقے میں واقع ہمائیوں کے مقبرے کے قریب تعمیر ہو رہا ایک ڈھانچہ گرنے سے کم از کم ۱۲؍ افراد زخمی ہو گئے، حکام نے بتایا۔ پولیس کے مطابق، حادثے کی اطلاع۳؍ بجکر ۵۵؍ منٹ پر ملی جس کے بعد ملبے سے کل ۱۰؍سے۱۲؍ افراد کو بچایا گیا۔ ان سب کو چوٹیں آئی ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں، بشمول ایمس ٹراما اور ایل این جے پی اسپتال بھیجا گیا۔ اس واقعے کے بعد دہلی فائر سروسیز (DFS)، دہلی پولیس، این ڈی آر ایف اور دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی (DDMA) سمیت متعدد ریسکیو ایجنسیاں حرکت میں آ گئیں۔
یہ بھی پڑھئے؛ یومِ آزادی پر وزیر اعظم مودی کا خطاب: سلامتی، خود انحصاری اور اقتصادی اصلاحات پر زور
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا، ’’اسٹیشن ہاؤس آفیسر اور مقامی عملہ پانچ منٹ کے اندر وہاں پہنچ گیا اور ریسکیو شروع کیا۔ کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ کے اہلکار اور کیٹس ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچ گئے۔ این ڈی آر ایف نے بھی ریسکیو آپریشن میں شمولیت اختیار کی۔ ‘‘ڈی ایف ایس کے ایک سینئر اہلکار نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ مقبرے کے گنبد کے ایک حصے کے گرنے کی اطلاع ملی جس کے بعد پانچ فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر روانہ کئےگئے۔ حکام نے وضاحت کی کہ یہ واقعہ۱۶؍ویں صدی کے اس تاریخی مقام کے مرکزی گنبد سے متعلق نہیں ہے بلکہ احاطے کے اندر ایک چھوٹے کمرے میں پیش آیا۔
VIDEO | Delhi: A portion of the structure at Humayun’s Tomb collapses, and some are feared trapped. More details awaited
— Press Trust of India (@PTI_News) August 15, 2025
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvqRQz) pic.twitter.com/WEvDcD0TLq
ہمائیوں کا مقبرہ، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے، دہلی کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے اور روزانہ سیکڑوں ملکی و غیر ملکی سیاح اسے دیکھنے آتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آٹھ سے نو افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم، بعد کی ریسکیو کارروائی میں کم از کم۱۱؍ افراد کو نکال لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ جس حصے میں پیش آیا وہ مرکزی مزار کا حصہ نہیں بلکہ بیرونی ڈھانچے کا ایک حصہ تھا۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، تاہم، ابتدائی جائزے میں حالیہ بارش کے باعث ڈھانچے کی کمزوری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) کے کنزرویشن آرکیٹیکٹ رتیش نندا نے کہا، ’’ہمائیوں کے مقبرے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہمائیوں کے مقبرے کے قریب ایک نیا ڈھانچہ تعمیر ہو رہا تھا جس کا ایک حصہ گر گیا اور اس کا کچھ ملبہ ہمائیوں کے مقبرے کی دیواروں پر بھی گرا۔ ‘‘
ہمائیوں کے مقبرے کے احاطے میں آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے درمیان طویل عرصے سے شراکت داری چلی آ رہی ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی کہ اسپتال جانے والے راستے خالی رکھے جائیں تاکہ ایمبولینس بروقت اسپتال پہنچ سکے۔