جرمنی نے یورو ہاکی چمپئن شپ۲۰۲۵ء کے فائنل میں پہنچتے ہی اگلے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ بلجیم اور نیدرلینڈس۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 15, 2025, 9:58 PM IST | Munich
جرمنی نے یورو ہاکی چمپئن شپ۲۰۲۵ء کے فائنل میں پہنچتے ہی اگلے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ بلجیم اور نیدرلینڈس۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
جرمنی نے یورو ہاکی چمپئن شپ۲۰۲۵ء کے فائنل میں پہنچتے ہی اگلے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ بلجیم اور نیدرلینڈس۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں جرمنی کا سامنا نیدرلینڈس سے ہوگا، لیکن میزبان ہونے کے ناطے نیدرلینڈس پہلے ہی آئندہ ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے، جس سے جرمنی کو یورپ سے ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے کا موقع مل گیا۔
🇩🇪 What a legendary finish! After 14 years, Mats Grambusch, Germany`s men`s field hockey team captain, will play his last game for his country in Saturday`s #EuroHockey final in his hometown.
— DW Sports (@dw_sports) August 15, 2025
One last shot at adding another European title to his very impressive collection:
👑… pic.twitter.com/PsnftHwWTw
جرمنی نے اپنے یورو ہاکی سفر کاآغاز اپنے گھریلو میدان مونچینگلادباخ میں، پول بی میں فرانس کے خلاف ایک سنسنی خیز میچ سے کیا۔ فرانس آخری ۱۰؍ منٹ تک ۲؍ گول کی برتری پر تھا، مگر جسٹس ویگینڈ کے ۲؍ اور گونزالو پیلات کے ایک گول کی بدولت میزبان ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے تینوں پوائنٹس حاصل کر لیے۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف ایک سخت میچ۱۔۱؍ سے ڈرا رہا، جس سے جرمنی پول بی میں اچھی پوزیشن میں آ گیا۔ پولینڈ کے خلاف آخری پول میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے، جسے انہوں نے۰۔۱۰؍گول سے جیتا، ہوناماس نے فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
یہ بھی پڑھیئے:یانک سنرسنسناٹی اوپن کے سیمی فائنل میں داخل
دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کا مقابلہ اسپین سے ہوا۔ تقریباً ایک ماہ قبل اسپین نے برلن میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے آخری دو میچوں میں ہوناماس کو جیت سے محروم کرکے ورلڈ کپ کوالیفکیشن میں سبقت حاصل کی تھی۔ مگر اس بار جرمنی نے ریڈ اسٹکس کے خلاف بازی پلٹ دی۔ ہوناماس پورے میچ میں برتری پر رہے اورپہلے کوارٹر میں ۲؍ گول کئے۔ اگرچہ دوسرے کوارٹر میں انہوں نے ایک گول گنوا دیا — جس سے ہاف ٹائم پر اسکور۱۔۲؍گول ہو گیا — مگر آخری کوارٹر میں مزید دو گول کر کے اسپین کی واپسی کا کوئی موقع نہ چھوڑا۔
ایف آئی ایچ کے بڑے ایونٹ میں کوالیفائی کرنے پر بات چیت کرتے ہوئے ویگینڈ نے کہا ’’ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے واقعی بہت خوشی ہوئی۔ اسپین کے خلاف ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میچ کے بعد ہم کچھ مایوس تھے۔ آج رات اپنے گھریلو شائقین کے سامنے یہ میچ جیتنا اور بیک وقت ورلڈ کپ اور یورو ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنا ایک خاص احساس ہے۔ امید ہے کہ ہم فائنل میں نیدرلینڈس کو شکست دیں گے۔‘‘