Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی یونیورسٹی: انڈر گریجویٹ پروگرام کی۷۱؍ ہزار نشستوں کیلئے تین لاکھ درخواستیں

Updated: August 06, 2024, 8:57 PM IST | New Delhi

دہلی یونیورسٹی کو رواں سال انڈر گریجویٹ پروگرام کیلئے ۷۱؍ ہزار نشستوں کیلئے تین لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ حتمی تاریخ ۷؍اگست ہے۔ ۱۱؍ تاریخ کو رینک ظاہر کئے جائیں گے۔ پہلی فہرست ۱۶؍ اگست کو ظاہر کی جائے گی جبکہ اگر کچھ نشستیں خالی رہ گئیں تو دوسری فہرست ۲۵؍ اگست کو جاری ہوگی۔

University of Delhi. Photo: INN
دہلی یونیورسٹی۔ تصویر : آئی این این

دہلی یونیورسٹی کو تعلیمی سال ۲۰۲۴-۲۵ء کیلئے انڈر گریجویٹ پروگرام کیلئے تین لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں،جبکہ محض ۷۱؍ ہزار نشستیں ہی دستیاب ہیں،ان درخواستوں میں بے انتہا اضافہ کی وجہ داخلے کے طریقہ کار میں سی یو ای ٹی یو جی امتحان کو متعارف کرانا ہے۔دی ہندو نے یونیورسٹی افسران کے حوالے سے کہا ہے کہ تقریباً تین لاکھ طلبہ نے پورٹل پر رجسٹریشن کرایا جبکہ ایک لاکھ طلبہ نے کالج اور کورس کو ترجیح دی۔۷؍ اگست کی آخری تاریخ کے پس منظر میں یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ یہ تعدادمزید بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: طلبہ کا نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے ساتھ عبوری حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ

امسال داخلے کے طریقہ کار کے طور پر کامن سیٹ الوکیشن سسٹم کے تحت جو کامن یونیورسٹی اینٹرنس ٹیسٹ انڈر گریجویٹ کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔داخلے کے پہلے مرحلے میں اندراج کا عمل ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ترجیحات کا اندراج ہے اور دونوں کا ۷؍ اگست کو اختتام ہوگا ، ان مرحلوں کے نتیجے میں ۱۱؍ اگست کو مصنوعی رینک شائع کئے جائیں گے،قیاس کیا جا رہا ہے کہ ۱۶؍ اگست تک پہلی فہرست جاری ہوجائےگی،جس میں طلبہ کو ان کے رینک کی بنیاد پر ان کی ترجیحات کے مطابق بہترین نشست تفویض کی جائے گی، اگر کوئی نشست خالی رہ جائےگی تو دوسری لسٹ ۲۵؍ اگست کو جاری کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: سڑک کی تعمیر میں تساہلی برتنے کا الزام

واضح رہے کہ یہ لگاتار تیسرا سال ہے کہ دہلی یونیورسٹی سی یو ای ٹی کےنتیجوں کی بنیاد پر داخلے کر رہی ہے۔داخلوں میں تاخیر کی وجہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے ۱۵؍ جون کی حتمی تاریخ کو سی یو ای ٹی نتیجوں کے اعلان کو ملتوی کرنا ہے۔عموماً نتیجے ۲۸؍ جولائی کو ظاہر کردئے جاتے ہیں،اسی سبب ۱؍ اگست سےشروع ہونے والا تعلیمی سال اب تاخیر سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK