چرچ گیٹ اور ملاڈ کے درمیان رات میں چلائی جانے والی ۲؍فاسٹ ٹرینوں کو جوگیشوری میں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آر ٹی آئی رضاکار اورمسافر وٹریفک ریلیف اسوسی ایشن کے سیکریٹری منصور عمر درویش نے مکتوب روانہ کیا۔ ریلوے کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ وقت کی پابندی کے لئے نئے نظام الاوقات کے تحت یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
چرچ گیٹ اور ملاڈ کے درمیان رات میں چلائی جانے والی ۲؍فاسٹ ٹرینوں کو جوگیشوری میں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آر ٹی آئی رضاکار اورمسافر وٹریفک ریلیف اسوسی ایشن کے سیکریٹری منصور عمر درویش نے مکتوب روانہ کیا۔ ریلوے کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ وقت کی پابندی کے لئے نئے نظام الاوقات کے تحت یہ تبدیلی کی گئی ہے۔پہلے یہ ٹرینیں اندھیری کے بعد جوگیشوری اور گوریگاؤں رکتی تھیں جس سے یہاں کے مسافروں کو آسانی ہوتی تھی اور وہ بھیڑبھاڑسے بھی بچ جاتے تھے۔
آرٹی آئی رضاکار کی جانب سے کہا گیا کہ چرچ گیٹ سے رات میں ۹؍ بجکر ۵؍ منٹ پر اور ۹؍ بجکر ۴۳؍ منٹ پرروانہ ہونے والی ملاڈ کی دو فاسٹ لوکل ٹرینوں کے جوگیشوری اور گوریگاؤں اسٹیشنوں پر پہلے کی طرح اسٹاپ بحال کرنے کی آپ کی درخواست کی گئی ہے۔ اس پر ریلوے کی جانب سے جواب دیا گیا کہ یکم ستمبر۲۰۲۶ء سے نافذ ہونے والے نئے نظام الاوقات میں مضافاتی ٹرینوں کی وقت کی پابندی بہتر بنانے کے لئے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ڈمپنگ گراؤنڈ میں آتشزدگی، زہریلے دھوئیں سے شہری متاثر
اِن ٹرینوں کے اوقات اور اسٹاپ کا تعین درج ذیل امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ان میں ٹرینوں کے ریک کی دستیابی اور ان کے باہمی نظام الاوقات، پلیٹ فارم کی دستیابی، ٹرینوں کے گزرنے کے لئے مقررہ راستے کی دستیابی اور دیگر مضافاتی اور میل اور ایکسپریس ٹرینوں کی آمد و رفت وغیرہ شامل ہے۔ اسی کے مطابق مقررہ ٹائم ٹیبل برقرار رکھنے اور منسلک ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت یقینی بنانے کے لئے ان ٹرینوں کو اندھیری اور ملاڈ کے درمیان فاسٹ سروس کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔
ریلوے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ٹرینوں کے اسٹاپ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے ان کے ریک کے نظام الاوقات اور اسی ریک سے چلنے والی بعد کی ٹرینوں کے اوقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پورے مضافاتی ریلوے نظام کے ٹائم ٹیبل پر بھی اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ریلوے نے اپنے جواب میں یہ بھی لکھا کہ مذکورہ دونوں ملاڈ فاسٹ لوکل ٹرینوں کے جوگیشوری اور گوریگاؤں اسٹیشنوں پر اسٹاپ دینے کے حوالے سے آپ کی تجویز کو نوٹ کر لیا گیا ہے اور اس کا جائزہ لینے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہےساتھ ہی عوامی شکایات شعبہ( ممبئی ڈویژن)آپ کو اس سے بھی مطلع کرتا ہے کہ ریلوے نے فی الحال دونوں ٹرینوں کے اسٹاپ بحال کرنے کی منظوری نہیں دی ہے، اس پرمزید غور کیا جائے گا۔