جوناتھن رینالڈز نے عوام سے گزارش کی کہ وہ فسادمتاثرہ دکانداروں کے یہاں سے سامان خریدیں۔
EPAPER
Updated: August 13, 2024, 1:23 PM IST | Agency | London
جوناتھن رینالڈز نے عوام سے گزارش کی کہ وہ فسادمتاثرہ دکانداروں کے یہاں سے سامان خریدیں۔
برطانیہ میں نسل پرستانہ تشدد کے الزام میں سفید فام انتہاپسندوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں برطانوی وزیر نے بیان دیا ہے کہ تازہ گرفتاریوں کے سبب جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے، لیکن اسکے باوجود فسادیوں کو رہا نہیں کیاجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی کابینہ کے وزیر جوناتھن رینالڈز نے کہا ہے کہ جیلوں میں حد سے زیادہ بھیڑ کے باوجود فسادیوں کو جلد رہا نہیں کیا جائے گا۔ ’پرزنرریلیز اسکیم‘ کے حوالے سے وزیر تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا کہ حکومت کی ریلیز اسکیم میں فسادی شامل نہیں ہوں گے۔ تاہم کچھ گھنٹوں بعد ایک ذرائع نے کہا کہ ان کا یہ بیان درست نہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ فسادات میں ملوث افراد میں سے کچھ اس اسکیم کیلئے اہل ہوسکتے ہیں اور یہ ان کی سزا کی نوعیت اور سزا کی مدت پر منحصر ہے جبکہ پرتشدد مجرمین کی رہائی کا امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سےعالمی سطح پر فکرمندی میں اضافہ
اس استفسار پرکہ کیا وہ اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ فسادیوں کو اس ریلیز اسکیم کے تحت جلد آزاد نہیں کیا جائے گا؟ جوناتھن رینالڈز نے جی بی نیوز پر دی کیملا ٹومینی شو کو بتایا: ’’میں سمجھتا ہوں کہ وہ (رہا) نہیں ہوں گے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ان مشکل فیصلوں کی وجہ سے تھا جو نئی حکومت میں وزراء کی طرف سے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے تھے کہ جیلوں میں گنجائش بنائی جائے۔ ہم اس تباہ کن حالت سے آگے بڑھ رہے ہیں جو ہمیں ورثے میں ملی ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے نظام میں صلاحیت موجود ہے۔ ‘‘ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ فسادات سے متاثرہ مقامی کاروبار کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا: ’اگر آپ ان شاندار مقامی کاروبار کی پرواہ کرتے ہیں جو آپ کی کمیونٹی کے لئے انتہائی اہم ہیں تو براہ کرم آنے والے دنوں اور ہفتوں میں اپنا ان سے تعاون کریں۔ ‘‘ لیکن انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ فسادات کے دنوں میں جو دنیا بھر میں ٹیلی ویژن اسکرینوں پر نشر ہوا، سے پریشان ہیں کہ یہ برطانیہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ’پریشان نہیں ‘ ہیں باوجود اس کے کہ لیبر کو امید ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے برطانیہ کی ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔