ریاستی وزیر پنکج بھوئیر نے فائر اینڈ سیکوریٹی ایکسپو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا، میک اِن انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا کو اہم قرار دیا۔
EPAPER
Updated: September 04, 2026, 1:23 PM IST | Agency | New Delhi
ریاستی وزیر پنکج بھوئیر نے فائر اینڈ سیکوریٹی ایکسپو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا، میک اِن انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا کو اہم قرار دیا۔
ریاستی وزیر مملکت برائے کان کنی ڈاکٹر پنکج بھوئیر نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے شہروں، صنعتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ آتشزدگی اور سیکوریٹی سے متعلق حفاظتی انتظامات کو بھی مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو صرف عالمی سطح کی فائر اورسیکوریٹی ٹیکنالوجی خریدنے تک محدود نہیں رہنا چا ہئے بلکہ مقامی سطح پر ٹیکنالوجی تیار کرکے اسے دنیا کو برآمد کرنے کی سمت آگے بڑھنا چا ہئے۔ پنکج بھوئیر نے یہ بات فائر اینڈ سیکوریٹی انڈیا ایکسپو کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر بھوئیر نے میک اِن انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ٹیکنالوجی کے معاملے میں درآمد کنندہ کے بجائے ایک عالمی مینو فیکچرر اور انوویٹر بننے کی کوشش کرنی چا ہئے۔انہوں نے کاروباری افراد، مینوفیکچررس، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ مہاراشٹر میں سرمایہ کاری کریں، یہاں حفاظتی ٹیکنالوجی تیار کریں اور ریاست میں تیار کیے گئے جدید حفاظتی حل کو عالمی منڈیوں تک پہنچائیں۔
یہ بھی پڑھئے:ایک سال میں۲؍ کروڑ بچے آن لائن جنسی زیادتی کا شکار: یونیسیف
اپنے خطاب کے دوران ریاستی وزیر پنکج بھوئیر نے کہاکہ میک ان انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا کے ذریعے ہمیں صرف دنیا سے ٹیکنالوجی نہیں خریدنی بلکہ دنیا کے لئے ٹیکنالوجی تیار بھی کرنی ہے۔ اسی لئے ضروری ہے کہ ہم یہاں تعمیر کریں، یہاں مینوفیکچرنگ کریں، یہاں روزگار پیدا کریں اور مہاراشٹر میں تیار کئے گئے حفاظتی پروڈکٹس دنیا تک پہنچائیں۔