ممبئی سی ایس ٹی ایم تا ساونت واڑی روڈ اسٹیشن کیلئے نئی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ، مسافروں کو سہولت کا دعویٰ۔
EPAPER
Updated: September 04, 2026, 2:18 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
ممبئی سی ایس ٹی ایم تا ساونت واڑی روڈ اسٹیشن کیلئے نئی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ، مسافروں کو سہولت کا دعویٰ۔
ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس سے سندھو درگ کے ساونت واڑی روڈ اسٹیشن کے درمیان یومیہ ٹرین خدمات کا ۳؍ستمبر کو باقاعدہ آغاز عمل میں آیا ۔ مرکزی وزیرریل اشونی ویشنو اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سندھو درگ کے نگراں وزیر نتیش رانے کے علاوہ اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے سی ایس ٹی اسٹیشن پر موجود رہ کر ۱۲؍بجکر ۵۰؍ منٹ پر اسےہری جھنڈی دکھائی۔
یہ بھی پڑھئے:ڈی جے کی مخالفت کرنے والے سماجی کارکن پر حملہ
۰۱۰۰۱؍نمبرکی نئی شروع کی جانے والی یہ ٹرین چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس سے روانہ کی گئی۔ یہ ٹرین دادر، تھانے، پنویل، پین، روہا، مان گاؤں، ویر، کھیڈ، چپلون، سواردہ، اراؤلی روڈ، سنگمیشور روڈ، رتناگیری، اڈاؤلی، ولاؤڑے، راجا پور روڈ، ویبھو واڑی روڈ، نندگاؤں روڈ، کنکو ٔلی ، اورکڈال اسٹیشنوں پر رکے گی۔اس میںاے سی فرسٹ کلاس، اے سی سیکنڈکلاس، اے سی تھری ٹائر، ۴؍ سلیپر ، ۴؍جنرل سیکنڈ کلاس ڈبے ہوں گے۔اس تعلق سے ریلوے کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ ساونت واڑی اوراطراف میں رہنے والوں کی جانب سے کافی پہلے سے یہ مطالبہ کیا جارہا تھاکہ ان کے یہاں سے ٹرین شروع کی جائے اسے عملی جامہ پہناکر انہیں راحت پہنچائی گئی ہے۔اس نئی ٹرین سے ریل رابطہ بڑھنے کےساتھ تجارت کوفروغ حاصل ہوگا ۔ یاد رہے کہ ساونت واڑی تعلقہ سندھو درگ ضلع میں واقع ہے جہاں کے نگراں وزیر نتیش رانے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سے ساونت واڑی کے باشندوں کو سہولت ہوگی۔ اس موقع پرنائب وزیراعلیٰ سونیترا پوار ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے، راجیہ سبھا رکن ملند دیوراوغیرہ بھی موجود تھے۔