Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھولیہ: چلتی بس میں آگ، مسافر محفوظ

Updated: July 23, 2026, 10:03 AM IST | Dhule

نندوربار سے دھولیہ کی سمت آنے والی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی شیو شاہی بس میں ممبئی آگرہ نیشنل ہائی وے پر واقع نگاو باری علاقے میں اچانک آگ لگ گئی۔

Part of the bus was burnt to ashes. Photo: INN
بس کا ایک حصہ جل کر خاک ہو گیا۔ تصویر: آئی این این

نندوربار سے دھولیہ کی سمت آنے والی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی شیو شاہی بس میں ممبئی آگرہ نیشنل ہائی وے پر واقع نگاو باری علاقے میں اچانک آگ لگ گئی۔ بس میں سوار مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ایک بڑا ہولناک حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔

یہ بھی پڑھئے: احتجاج ملک گیر ہوگیامگر استعفیٰ نہیں ہوا،طلبہ اٹل، نڈا سے گفتگو

اطلاع کے مطابق ایم ایچ ۰۶؍بی ڈبلیو ۰۴۷۱؍نمبر کی شیو شاہی بس صبح ۱۰؍ بجے نندوربار سے دھولیہ کیلئے روانہ ہوئی اس بس میں تقریبا ۴۷؍مسافر سوار تھے۔دوپہر ساڑھے  ۱۲؍ بجے کے قریب یہ بس دھولیہ شہر کے نگاو باری علاقے میں پہنچی۔ ڈرائیور راہل چوہان اور کنڈیکٹر ساجد محمد کو بس کے انجن سے دھواں نکلتا ہوا دکھائی دیا۔ڈرائیور چوہان نے بس راستے کے ایک طرف کھڑا کر دیا اور مسافروں کو بس سے اترنے کیلئے کہا۔ مسافروں کے مطابق  جیسے ہی سارے مسافر نیچے اترے کچھ ہی دیر میں بس میں  آگ کے شعلے اٹھنے لگے ۔دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثے پر پہنچ گیا۔عملے کی جدوجہد کی وجہ بس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔لیکن بس کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ ڈپو افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ تحقیقات کے بعد معلوم ہو سکے گی۔  ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی  حاضر دماغی لوگ تعریف کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK