• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھولیہ: بارانِ رحمت کے نزول کیلئے اردو اسکولوں میں دعاؤں کا اہتمام

Updated: September 24, 2026, 11:50 AM IST | Ismail Shad | Dhule

جمعیۃ علماء کی جانب سےاپیل کی گئی کہ ملت اسلامیہ نفع بخش بارش کیلئے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کرے۔

A scene from a prayer ceremony at a school in Dhule. Photo: INN
دھولیہ کے ایک اسکول میں دعائیہ تقریب کا منظر۔ تصویر: آئی این این

یہاں باران رحمت کیلئے شہربھر کے اردو اسکولوں میںدعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ نماز استسقاء کے بعد جس طرح  نمازی رب کے حضور ہاتھ پھیلاتے ہیںبالکل اسی طرح طلبہ نے بھی دعائیں مانگیں۔ اس دوران   باران رحمت کے نزول کے لئے دعائیہ نظمیں بھی  انتہائی عجز و انکسار کے ساتھ پڑھی گئیں۔ 

خیال رہے کہ بارش کا موسم قریب قریب ختم ہونے کو آرہا ہے۔لیکن ان چار مہینوں میں دھولیہ اور اسکے مضافات میں خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی جس کی وجہ سے عوامی زندگی بے حد متاثر ہوگئی ہے۔موسم کا مزاج بدل جانے سے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔آبی ذخائر کی سطح میں مسلسل کمی، کھیتوں کی فصلیں تباہ ہوچکی ہے ۔ بارش کی قلت سے کسان پریشان، موسم میں بگاڑ کی وجہ سے بیماریوں سے عام انسان حیران، بے زبان جانوروں کے لیے چارا پانی سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔تاہم ایسی صورت میں ہر بارش کا برسنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تبلیغی مرکز کے کیس میں مزید۲؍ ایف آئی آر منسوخ

ہر کوئی اپنے اعتبار سے اپنی بساط کے مطابق اللّہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے  دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق سب سے پہلے دھولیہ شہر کے سوئیس اردو ہائی اسکول میں اس طرح کا اہتمام کیا گیا۔ یہاں طلبہ نے نفع بخش بارش کیلئے خوب دعائیں کیں۔ جس کے بعد شہر کے دیگر اردو اسکولوں جن میں نیشنل ،حبیبی، حافظ صدیق، حاجی عبدالشکور، الشباب اردو کے علاوہ دیگر اسکول شامل ہیں وہاں بھی  ’پیش درس‘ کے بعد طلبہ نے  بارش کے لئے دعائیہ نظمیں اجتماعی طور پر پڑھی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسکولوں میں طلبہ کے ذریعے اجتماعی طور پر ایک آواز میں اوردلسوز مترنم انداز میں دعائیہ نظمیں پڑھنے کا منظر دل کو چھو لینے والا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK