Inquilab Logo

ملک کیلئے آمریت خطرناک ،اتحادی حکومت ہی مسئلہ کا حل ہے :اُدھو ٹھاکرے

Updated: April 13, 2024, 11:47 PM IST | Agency | Mumbai

کہا کہ پہلی مرتبہ کسی حکومت کیخلاف اتنی شدید ناراضگی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

Shiv Sena chief Uddhav Thackeray and spokesman Sanjay Raut. Photo: PTI
شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور ترجمان سنجے رائوت۔ تصویر : پی ٹی آئی

ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ملک کے لئے آمریت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اتحادی حکومت کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے یہاں اتحادی حکومت قائم ہونی چاہئے جو سبھی کو ساتھ لے کر چلنے کا حوصلہ دکھائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو یہ ملک جو پہلے ہی آمریت کی یلغار جھیل رہا ہے اب پوری طرح سے آمریت کے شکنجے میں کس جائے گا۔ پہلے یہاں سے اپوزیشن کو ختم کیا جائے اور پھر دھیرے دھیرے جمہوریت کو ہی ختم کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:وزیر خارجہ کی چین کو کلین چٹ پر کانگریس برہم، شہیدوں کی توہین قراردیا

 ادھو ٹھاکرے نے اپنی رہائش گاہ ماتوشری پر جلگائوں ضلع کے مختلف پارٹی عہدیداروں کو شیو سینا میں شامل کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی مرکزی حکومت کے خلاف پورے ملک میں اتنی شدید ناراضگی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ عوام اس حکومت سے حیران ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں متبادل دیا جائے۔ اسی لئے ہمارا یہ موقف رہا ہے مرکز میں اتحادی حکومت بننی چاہئے ، کسی ایک پارٹی کو مکمل اقتدار نہیں ملنا چاہئے ورنہ وہ آمریت پر اتر آتی ہے۔  ادھو ٹھاکرے نے بطور وزیر اعظم کسی مضبوط لیڈر کی حمایت کی لیکن کہا کہ مضبوط شبیہ کے علاوہ  اس لیڈر کے پاس اپنے اتحادیوں کے احترام کا جذبہ بھی ہونا چاہئے۔انہوں نے موجودہ مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے مکمل اکثریت   حاصل ہوجانے کی وجہ سے لیڈروں کا دماغ کیسے خراب ہو جاتا ہے اس کی واضح مثال مودی حکومت ہے اس لئے ہمیں اب نئی مودی سرکار نہیں چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK