Inquilab Logo Happiest Places to Work

سفارتی کوششیں تیز ،ایرانی وزیر خارجہ کی شہباز شریف اور عاصم منیر سے ملاقات

Updated: April 26, 2026, 12:47 AM IST | Islamabad

لیکن امریکی اور ایرانی وفود کی پاکستان میں موجودگی کے باوجودگفتگو نہیں ہوئی

Abbas Araqchi was received by Ishaq Dar at Islamabad Airport. (PTI)
عباس عراقچی کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر اسحاق ڈار نے استقبال کیا۔(پی ٹی آئی )

امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کیلئے کوششیں جاری ہیں، تاہم  اس سلسلے میں دونوں طرف سے کوئی مثبت پیش رفت ابھی تک نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔حالانکہ ایران اور امریکہ کے نمائندے پاکستان میں موجود ہیں پھر بھی مذاکرات کا دوسرا شروع نہیں ہو سکا ہے۔ اس درمیان سنیچر کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےاسلام آباد کا دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ نے پاکستان جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے  لئے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔
  شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو سفارتی رابطے تیز کرنے اور امن کے عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ   ڈی جی ملٹری انٹیلی جبکہ ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی موجود تھے۔ شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے  وفد کے ہمراہ  ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے لیکن اتنی سرگرمیوں کے باوجود مذاکرات میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی ہے

pakistan iran Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK