Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو اے ای: اجتماعی نکاح کی تقریب میں غزہ کے ۱۵۰؍ جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

Updated: April 25, 2026, 9:09 PM IST | Gaza

یو اے ای میں ایک اجتماعی نکاح کی تقریب میں غزہ کے ۱۵۰؍ جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، تقریباً ۲؍ ہزار افراد میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے ان جوڑوں کا انتخاب کیا گیاتھا۔

A scene from a mass wedding in Gaza. Photo: X
غزہ میں اجتماعی نکاح کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

متحدہ عرب امارات (UAE) نے جمعہ کو غزہ میں۱۵۰؍ جوڑوں کے اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا تاکہ  جنگ سے متاثر اس علاقے میں زندگیوں میں خوشی، نئی شروعات اور امید پیدا کی جا سکے۔یہ تقریبات متحدہ عرب امارات کی مہم  ’’ گیلنٹ نائٹ ۳؍‘‘  (Gallant Knight 3) کے تحت منعقد کی گئیں، جنہیں خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن کی حمایت حاصل ہے۔یہ شادیاں دیر البلاح (Deir Al Balah) میں واقع ، الاقصیٰ شہداءاسپتال کے چوک کے قریب منعقد ہوئیں، جن میں وہ فلسطینی شامل ہو سکتے تھے جو مستقل طور پر غزہ کی پٹی میں رہائش پذیر ہیں اور پہلے سے منگنی شدہ تھے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ اور مغربی کنارے میں بلدیاتی انتخابات، مایوسی کے باوجود فلسطینی ووٹ دینے نکلے

واضح رہے کہ ۱۵۰؍ جوڑوں کا انتخاب اس ماہ کے شروع میں درخواست دینے والے۱۹۹۱؍ افراد میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ جبکہ اس تقریب میں حمزہ اور اسماء، بھی شامل ہوئے جو نابینا  ہیں، وہ بھی ان خوش نصیب فلسطینیوں میں شامل تھے جنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغازکیا۔ اس موقع پر حمزہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایک پوسٹ میں اس تقریب کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ غزہ میں یو اے ای مشن کی پوسٹ کے مطابق حمزہ نے کہا، ’’مبارک ہیں وہ جو دو دلوں کو شادی کے بندھن میں جوڑتے ہیں۔‘‘ جبکہ اسماء نے کہا، ’’یہ خوشی کا دن ہماری مشترکہ زندگی کا آغاز ہے۔ ہم اس نکاح کیلئے خلیفہ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمارے دل شکر گزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔‘‘جبکہ فائز النعم، جنہوں نے اسرائیلکی جارحیت کے نتیجے میںاپنی دونوں ٹانگیں کھو دیں ، نے کہا کہ وہ اور ان کی منگیتر اس خاص موقع کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔النمر نے کہا، ’’جب انہوں نے مجھے بتایا کہ میں اس تقریب کا حصہ ہوں گا تو میں حیران رہ گیا۔ جب میں نے اپنی منگیتر کو یہ خوشخبری سنائی تو وہ بھی حیرت زدہ رہ گئی۔

یہ بھی پڑھئے: پولینڈ نے غزہ فلوٹیلا حملے کی تحقیقات شروع کیں، ہند رجب فاؤنڈیشن نے خیرمقدم کیا

واضح رہے کہ غزہ میں امریکی ثالثی سے اکتوبر میں جنگ بندی نافذ ہوئی، جس سے امن اور استحکام کی بحالی کی امیدوں کو تقویت ملی۔۲۰؍ لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل غزہ کی زیادہ تر آبادی جنگ کے باعث بے گھر ہو چکی ہے، جہاں خوراک کی قلت اور صحت کی خدمات و امداد تک محدود رسائی انسانی بحران کو مزید گہرا کر رہی ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے دسمبر میں خان یونس میں۵۴؍ جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی تھی، جس کا انعقاد اس کے۵۴؍ ویں قومی دن کے جشن کے موقع پر  کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK