امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ایران پر بھروسہ نہیں ہے، ساتھ ہی ہرمز مکمل طور پر امریکہ کے قبضہ میں ہے، ہم اس کے مالک ہیں۔
EPAPER
Updated: August 12, 2026, 6:09 PM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ایران پر بھروسہ نہیں ہے، ساتھ ہی ہرمز مکمل طور پر امریکہ کے قبضہ میں ہے، ہم اس کے مالک ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ وہ ایران پر بھروسہ نہیں کرتے اور دعویٰ کیا کہ امریکہ کو اس وقت آبنائے ہرمز پر ’’مکمل کنٹرول‘‘ حاصل ہے۔ ٹرمپ نے اوہائیو کے دورے کے بعد میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں کو بتایا، ’’میں ایران پر بھروسہ نہیں کرتا۔میں ایران پر بھروسہ کرنے والا آخری شخص ہوں،انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے،‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا۔’’ہمیں ابھی آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ انہیں کنٹرول نہیں ہے۔ ہمیں مکمل کنٹرول ہے۔ ہم اس کے مالک ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پاکستان: عمران خان فوت، ایک صحافی کا دھماکہ خیز دعویٰ، غیر یقینی صورتحال برقرار
واضح رہے کہ فروری کے آخر میں ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہے۔ تہران اور واشنگٹن ابھی تک اس تصادم کو ختم کرنے کے لیے حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش عالمی توانائی کی سپلائی چینل کو مسلسل متاثر کر رہی ہے۔ذہن نشین رہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے جواب میں ایران نے تیل کی آمد ورفت کیلئے اہم آبی گزرگاہ ’’ آبنائے ہرمز‘‘ کو مکمل طور پر بند کردیا، جس کے سبب دنیا بھر میں تیل کا بحران پیدا ہوگیا، اور قیمتیں بڑھنے لگیں۔تاہم ٹرمپ کے دعوؤں کے برعکس ایران نے مختلف مطالبات اور جنگ کے سبب ہونے والے نقصانات کے ہرجانے کو آبنائے ہرمز کے کھولنے سے مشروط کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
ایران کا کہنا ہے کہ وہ عمان کے ساتھ اس گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں سے محصول وصول کرے گا، جبکہ امریکہ اس کی مخالفت کررہاہے، اور ہرمز کی دوسری جانب سے ایرانی جہازوں پر پابندی عائد کردی۔ اب یہ معاملہ تعطل کا شکار ہے، حالانکہ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی دعوے کئے ، جبکہ ایران نے ان کی تردید کی تھی۔