Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈونالڈ ٹرمپ کشمیر کےمعاملے میں ثالثی کے خواہشمند!

Updated: June 12, 2025, 12:29 PM IST | Agency | Washington

امریکی وزارت خارجہ نے پھر ایک بار ٹرمپ کے موقف کو دہرایا۔

US State Department spokesperson Tammy Bruce. Photo: Agency
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس۔ تصویر: ایجنسی

 امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر یہ بیان دیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا تنازع حل کرنے کیلئے ثالثی کے خواہشمند ہیں۔ ایک روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے یہ بات کہی ہے۔ وہائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس کے دودران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد کشمیر کے مسئلے پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جواب دیا، ’’میں اس بارے میں بات نہیں کر سکتی کہ صدر کے ذہن میں کیا ہے یا ان کے کیا منصوبے ہیں۔ البتہ میں یہ جانتی ہوں کہ وہ اپنا ہر قدم نسلوں پر محیط تنازعات کو حل کرنے کیلئے اٹھاتے ہیں۔ اسلئے اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کہ وہ ایسے معاملات میں ثالثی کرنا چاہیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ میں پھر امدادی مرکز پر جمع مظلوموں پر فائرنگ

‘‘صحافی نے پوچھا تھا، ہندوستان اور `پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےکشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ ہم اس حوالے سے آگے کیا توقع رکھ سکتے ہیں ؟ ٹیمی بروس نے مزید کہا، ’’وہ نہ صرف ایسا ظاہر کرتے ہیں بلکہ وہ واقعی ایسے افراد کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب رہے ہیں، جسے پہلے ممکن نہیں سمجھا جاتا تھا۔ ‘‘انہوں نے کہا، ’’لہٰذا چونکہ میں صدر کے منصوبوں کے بارے میں نہیں بتا سکتی، دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ ان کا مزاج کیا ہے۔ کسی تفصیل کے لئے آپ وہائٹ ہاؤس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں ان کے پاس بتانے کیلئے بہت کچھ ہو گا۔ ‘‘
 ترجمان نے بظاہر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا، ’’ہر دن کچھ نیا ہوتا ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ شاید ایسا کوئی معاملہ بھی صدر کی مدت مکمل ہونے سے پہلے حل ہو جائے۔ ‘‘ یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان کا آپسی معاملہ سمجھا جاتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر کسی اور ملک کو اس معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ اس لئے ڈونالڈ ٹرمپ کا کشمیر کے مسئلے میں ثالثی کی بات کرنا تنازع کھڑا کر سکتا ہے۔ اس سے پہلے ٹرمپ خود اس بات کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK