Updated: August 01, 2026, 9:04 PM IST
| Dubai
سیمسنگ گلف الیکٹرانکس نے اپنے نئے Galaxy Z Fold8 کی لانچ کو یادگار بنانے کے لیے دبئی کے آسمان میں ایک غیر معمولی فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ ۲۰؍ پیشہ ور اسکائی ڈائیورز نے Skydive Dubai کے تعاون سے تقریباً ۱۲؍ ہزار فٹ کی بلندی پر آزادانہ چھلانگ لگا کر انسانی جسموں کی مدد سے Galaxy Z Fold8 کی شکل تشکیل دی۔
اسکائی ڈائیورز ’۸‘کا عدد بناتے ہوئے۔تصویر: ایکس
سیمسنگ گلف الیکٹرانکس نے اپنے نئے فولڈیبل اسمارٹ فون Galaxy Z Fold8 کی لانچ کو منفرد انداز میں مناتے ہوئے دبئی کی فضاؤں میں ایک شاندار فضائی مظاہرہ کیا، جس میں ۲۰؍ پیشہ ور اسکائی ڈائیورز نے انسانی ترتیب کے ذریعے Galaxy Z Fold8 کی شکل بنائی۔ یہ ایونٹ Skydive Dubai کے اشتراک سے منعقد کیا گیا اور اس کا پس منظر دبئی کی مشہور پام جمیرہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسکائی ڈائیورز نے ہوائی جہاز سے تقریباً ۱۲؍ ہزار فٹ کی بلندی پر چھلانگ لگائی اور آزادانہ پرواز (Freefall) کے دوران انتہائی درست ہم آہنگی کے ساتھ اپنی پوزیشنیں تبدیل کرتے ہوئے Galaxy Z Fold8 کے نئے ڈیزائن کی انسانی شکل تشکیل دی۔ اس پورے مظاہرے کو فلمایا بھی گیا تاکہ بعد میں اسے سیمسنگ کی تشہیری مہم کا حصہ بنایا جا سکے۔
سیمسنگ کے مطابق Galaxy Z Fold8 کمپنی کا اب تک کا سب سے ہلکا Galaxy Z Fold ہے، جس کا وزن صرف ۲۰۱؍ گرام ہے۔ اس میں 10:16 کور اسکرین اور 4:3 مین ڈسپلے دیا گیا ہے، جو پڑھنے، ویڈیوز دیکھنے، گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کے لیے زیادہ بڑا اور آرام دہ تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فون ۲۲؍ جولائی کو لندن میں ہونے والی Galaxy Unpacked تقریب میں عالمی سطح پر متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فضائی مظاہرے میں شریک تمام اسکائی ڈائیورز نے Galaxy Watch Ultra2 یا Galaxy Watch9 پہن رکھی تھیں، جن کی مدد سے انہوں نے چھلانگ کے دوران اپنی رفتار، وقت اور ایک دوسرے سے فاصلہ انتہائی درست انداز میں برقرار رکھا۔ کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ واچز انتہائی سخت ماحول کے لیے تیار کی گئی ہیں اور ان میں IP69K درجہ بندی، ٹائٹینیم باڈی، سفائر کرسٹل ڈسپلے اور ۵؍ ہزار نِٹس تک روشن اسکرین جیسی خصوصیات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اسپین مراکش سرحدی بحران کا فائدہ اسرائیل و اسپین کی انتہا پسند جماعتوں کو ہورہا ہے: ہاویئر بارڈیم
اس مہم میں متحدہ عرب امارات کے معروف XDubai ایتھلیٹ، اسکائی ڈائیور اور جیٹ سوٹ پائلٹ احمد الشحی بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے زمین سے لے کر فضاء تک اس پورے سفر کو دستاویزی شکل دی اور آخری چھلانگ کے دوران Galaxy Z Fold8 کے ذریعے فضا میں موجود انسانی فارمیشن کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں۔ سیمسنگ گلف الیکٹرانکس کے موبائل ایکسپیرینس ڈویژن کے نائب صدر فادی ابو شامات نے کہا کہ ’’بہترین اختراعات انسانوں کو نئی صلاحیتوں کے اظہار اور مزید بلندیوں تک پہنچنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ Galaxy Z Fold8 بھی اسی سوچ کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ روایتی ڈیزائن کو چیلنج کرتے ہوئے ایک نئی شکل پیش کرتا ہے، جو آج کے صارفین کی ضروریات کو سامنے رکھ کر تیار کی گئی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امریکہ دبائو بڑھانے کیلئے ایران کی خستہ حالی کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ’’دبئی کےDubai-it جذبے سے متاثر ہو کر ہم اس فون کی آمد کو اسی انداز میں منانا چاہتے تھے جو خود اس کی طرح جرات مندانہ ہو۔ ہم نے ایک فولڈیبل ڈیوائس کے تصور کو متحدہ عرب امارات کے آسمانوں میں حقیقی شکل دے دی۔‘‘ سیمسنگ کے مطابق اس فضائی مہم کی مکمل تیاری، ریہرسل، اسکائی ڈائیورز کی ٹریننگ، جہاز میں سوار ہونے سے لے کر آخری چھلانگ تک کے تمام مراحل کو ایک خصوصی ہیرو فلم اور بیہائنڈ دی سینز ویڈیوز کی صورت میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مہم Galaxy Z Fold8 کے نئے ڈیزائن اور فولڈیبل ٹیکنالوجی کے تصور کو دنیا کے سامنے منفرد انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔