ملزم افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر سٹہ بازی کے آنلائن پلیٹ فارمس اور ایپس کو فروغ دینے کیلئے توثیقی فیس وصول کی تھی۔ واضح رہے کہ ملک میں آن لائن سٹہ بازی اور جوا غیر قانونی ہے۔
EPAPER
Updated: July 10, 2025, 8:06 PM IST | New Delhi
ملزم افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر سٹہ بازی کے آنلائن پلیٹ فارمس اور ایپس کو فروغ دینے کیلئے توثیقی فیس وصول کی تھی۔ واضح رہے کہ ملک میں آن لائن سٹہ بازی اور جوا غیر قانونی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو غیر قانونی سٹہ بازی کے آنلائن پلیٹ فارمس اور ایپس کو مبینہ طور پر فروغ دینے کے معاملہ میں جنوبی ہند کے مشہور اداکار پرکاش راج، رانا دگوبتی اور وجے دیورکونڈا سمیت ۲۹؍ مشہور شخصیات کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دی ہندو کے مطابق، تلنگانہ پولیس اور آندھرا پردیش پولیس کی طرف سے درج کی گئی پانچ ایف آئی آر کے بعد، منی لانڈرنگ روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت ایک انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ درج کی گئی۔ اس معاملے میں ملزم افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر سٹہ بازی کی ایپس کو فروغ دینے کیلئے توثیقی فیس وصول کی تھی۔ واضح رہے کہ ملک میں آن لائن سٹہ بازی اور جوا غیر قانونی ہے۔
اس معاملے میں ملزم افراد میں اداکارہ منچو لکشمی، پرنیتا اور ندھی اگروال کے علاوہ ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیات اننیا ناگیلا، سیری ہنومانٹھو، سری مکھی، ورشنی ساوندرراجن، وسنتھی کرشنن، شوبھا شیٹی، امرتھا چوہدری، نینی پاوانی، نیہا پٹھان، پنڈو، پدماوتی، عمران خان، وشنو پریا اور شیاملا بھی شامل ہیں۔ کیس میں نامزد ڈجیٹل انفلوئنسرز میں ہرشا سائی، بیا سنی یادو، ٹیسٹی تیجا، ریتھو چودھری، بنڈارو سیشاینی سپریتا اور یوٹیوب چینل لوکل بوائے نانی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مشہور اسکالر اور جنوبی ایشیائی زبانوں کے ماہر سی ایم نعیم انتقال کرگئے
دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ میں نامزد افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا جائے گا۔ کیس میں ملزم کئی افراد نے پہلے ہی غلط کام کی تردید میں بیانات جاری کئے تھے اور کہا تھا کہ اخلاقی اور قانونی خدشات کا علم ہونے کے بعد انہوں نے توثیقی معاہدے ختم کر دیئے تھے۔