Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر تعلیم کی جانب سے ٹی ای ٹی امتحان کے آن لائن انعقاد کا اعلان

Updated: August 20, 2026, 2:55 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ٹیچر اہلیت ٹیسٹ ( ٹی ای ٹی) پیپر لیک ہونے کے بعد ریاستی وزیر تعلیم دا دا بھسے نےٹی ای ٹی امتحان آن لائن طریقے سے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی حتمی اعلان یا تحریری حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے جس سے ہزاروں اُمیدواروں میں تذبذب ہے۔

Earlier, the TET exam was cancelled. Picture: INN
اس سے قبل ٹی ای ٹی امتحان منسوخ ہو گیا تھا۔ تصویر: آئی این این

ٹیچر اہلیت ٹیسٹ ( ٹی ای ٹی) پیپر لیک ہونے کے بعد ریاستی وزیر تعلیم دا دا بھسے نےٹی ای ٹی امتحان آن لائن طریقے سے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی حتمی اعلان یا تحریری حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے جس سے ہزاروں اُمیدواروں میں تذبذب ہے۔ اُمیدوار فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں کہ وہ امتحان کی تیاری کس پیٹرن کے تحت کریں۔

یاد رہے کہ ٹی ای ٹی امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے بعد ہونے والے ہنگاموں کے درمیان ریاستی وزیر تعلیم دادابھُسے نےٹی ای ٹی کا آئندہ امتحان آن لائن منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا امتحان آن لائن لیا جائے گا یا آف لائن، اس لئے ٹی ای ٹی امتحان کے فیصلے سے متعلق اُمیدوار تذبذب میں مبتلا ہیں ۔ان میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تکارام منڈے کی ہدایت پر ممبئی کے اسکولوں کا مینو بدلا، جنک فوڈ پر پابندی

واضح رہے کہ ٹی ای ٹی امتحان کا اہتمام مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل نے جون ۲۰۲۶ء میں کیا تھا مگر امتحان سے ایک دن قبل معلوم ہوا کہ ٹی ای ٹی امتحان کا پرچہ لیک ہو گیا ہے  جس کی وجہ سے امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  اس معاملے میں کئی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔اب تمام امیدواروں کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا اور وزیرتعلیم کے اعلان کے مطابق اسے لائن منعقد کیا جائے گا۔ اس اعلان نے امیدواروں کاتذبذب اور بھی بڑھا دیا ہے ۔ اس سے پہلے آف لائن ہوا کرتا تھا اور تیاری بھی اسی کے حساب سے کی جاتی تھی۔ ٹی ای ٹی پیپر لیک کے اثرات پر مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میںگرما گرم بحث بھی ہوئی تھی اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا  جس کے بعد  دادابھُسے نے ٹی ای ٹی امتحان آن لائن منعقد کرنے کی بات کہی تھی لیکن آن لائن ٹی ای ٹی امتحان دینا آسان نہیں ہے۔ اس امتحان کیلئے تقریباً ۶؍سے ساڑھے۶؍ لاکھ اُمیدوار درخواست دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پی ایم کیئر فنڈ کے عدم استعمال پر تنقیدیں، پریانک کھرگے نے سفاکیت قرار دیا

چونکہ ایم پی ایس سی کے امتحان آن لائن کروانے کے فیصلے کی بھی کافی مخالفت ہوئی تھی، اس لئے حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ ٹی ای ٹی امتحان آن لائن منعقد کیا جائے یا آف لائن، لیکن اس پورے عمل میں ٹی ای ٹی پاس نہ ہونے کی صورت میں اساتذہ کی ملازمتیں داؤ پر لگ جائیں گی لہٰذا بہت سے اُمیدوار اس انتظار میں ہیں کہ ٹی ای ٹی کا امتحان کب منعقد ہوگا اور کس طریقۂ کار سے ہوگا۔ 

ٹیچرس یونین پونے کےصدر سچن ڈمبل کے مطابق’’ٹی ای ٹی امتحان کا پیپر لیک ہونا ریاستی حکومت کی ناکامی ہے۔ سال میں ۲؍ بار امتحان کا انعقاد ضروری ہے۔ مگر اس سال ابھی تک ایک بھی امتحان نہیں ہوا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے اساتذہ کی نوکریاں داؤ پر لگا دی ہیں۔ اس لئے ریاستی حکومت کو فوری طور پر ٹی ای ٹی امتحان کے انعقاد کا فیصلہ کرنا چاہئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی جلد وضاحت کی جائے کہ پرچہ آئن لائن ہوگا یا آف لائن تاکہ امیدوار اسی طرح سے پرچے کی تیاری کریں۔ فی الحال حکومت کی جانب سے اس پر کوئی تحریری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK