این سی پی (شر دپوار) کے قومی جنرل سیکریٹری اور ممبراکلوا سے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کی سالگرہ کے موقع پرجمعہ کو ممبرا میں شمیم خان کی جانب سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں اورسماجی َخدمتگار وںکی حوصلہ افزائی کی گئی۔
EPAPER
Updated: August 08, 2026, 1:05 PM IST | Mumbai
این سی پی (شر دپوار) کے قومی جنرل سیکریٹری اور ممبراکلوا سے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کی سالگرہ کے موقع پرجمعہ کو ممبرا میں شمیم خان کی جانب سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں اورسماجی َخدمتگار وںکی حوصلہ افزائی کی گئی۔
این سی پی (شر دپوار) کے قومی جنرل سیکریٹری اور ممبراکلوا سے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کی سالگرہ کے موقع پرجمعہ کو ممبرا میں شمیم خان کی جانب سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں اورسماجی َخدمتگار وںکی حوصلہ افزائی کی گئی ۔جتیندر اوہاڑ کی ممبرا آمد پر جگہ جگہ استقبال کیا گیا جس میں ممبرا کلوا ودھان سبھا آفس پر ایک سماجی، تعلیمی ،فلاحی پروگرام اور جلسہ منعقد کیا گیا جس میں جتیندر اوہاڑ نے کہاکہ ان سب لوگوں نے پچھلے۵؍ دن سے محنت کی ،لوگوں کے دستاویزات بنانے کی جوکہ بڑا اہم کام تھا لیکن آج کی تاریخ میں سب سے اہم کام ایس آئی آر کا ہے۔ اس سے کوئی بھی رہ نہ جائے ،اسے فوری بھرا جائے ورنہ آپ سرکاری اسکیموں کے علاوہ ووٹر جیسے اہم کام سے آپ دور کردیئے جائیں گے۔ جتیندر اوہاڑنے کہا کہ آج مہاراشٹر میں ایس آئی آر کیلئے سب سے زیادہ محنت اورکام ممبرا میں میری پارٹی کے کارکنان کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہم نے یہاں لوگوں کی سہولیات کے لئے بی ایل اوز کو آپ کے قریبی ہال میں بٹھادیا ہے لیکن اب لوگ وہاں بھی نہ جائیں تو کون ذمہ دار ہے جبکہ آج۶۰؍ فیصد بھی فارم نہیں بھرا گیا ہےجس کی وجہ سے ہمیں ڈر ہے کہ کہیں نام نہ نکل جائے۔ یہ سرکار آپ کا نام نکلوادے گی اور اقلیتوں کا ووٹ کٹ جائے گا ۔کس کو فکر ہے اس کی اس لئے اسے سنجیدگی سےلیں۔
یہ بھی پڑھئے: دھاراوی کےمیگھ واڑی میں انہدامی کارروائی کے دوران ہنگامہ
این سی پی کے مقامی صدر شمیم خان نے کہا کہ آج جتیندر اوہاڑکی سالگرہ پورے شہر میں دھوم دھام سے منائی جارہی ہےاس کی وجہ یہ ہے کہ یہ شخص لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ہمارے ممبراکلوااسمبلی دفتر پر ہرسال فلاحی، تعلیمی، سماجی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔ اس مو قع پر ممبرا کے بارہویں کے ۲؍ ٹاپرس، دسویں کے ۳؍ ٹاپرس،میونسپل اسکولوں کے ۳؍ ٹاپرس کے ساتھ تعلیمی میدان میں کام کرنے والی تنظیمیں ایس آئی او، تنظیم والدین،اس کے علاوہ احمد عبداللہ غریب آئی ٹی آئی، کمپیوٹر کی اعلیٰ تعلیم دینے والا ادارہ بی ڈی آئی ٹی،مسافروںکیلئے کام کرنے والی تنظیم ’ممبرا پرواسی سنگھ‘کو شیلڈ دی گئی اور ان کے ذمہ داران کو گلدستہ اورشال دے کر ان کا استقبال کیا گیاساتھ ہی سماجی فلاحی تعلیمی تنظیموں سے وابستہ شخصیات عثمان سیخانی،عمران فرید،مولانا جمال احمد صدیقی اوردیگر کا استقبالیہ بھی کیا گیا۔