• Sun, 25 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مصر آنے والے برسوں میں ہندوستان کے ساتھ دُگنی تجارت کرے گا

Updated: January 25, 2026, 9:01 PM IST | New Delhi

مصر آنے والے برسوں میں ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو دُگنا کرکے ۱۲؍ ارب ڈالر تک لے جانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت تقریباً ۲؍ ارب ڈالر کے قریب ہے۔

Export.Photo:INN
برآمدات۔ تصویر:آئی این این

مصر آنے والے برسوں میں ہندوستان  کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو دُگنا کرکے ۱۲؍ ارب ڈالر تک لے جانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت تقریباً ۲؍ ارب ڈالر کے قریب ہے۔قومی دارالحکومت میں فارن کورسپانڈنٹس کلب آف ساؤتھ ایشیا میں بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان  میں مصر کے سفیر، کامل زاید گلل نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس خصوصاً توانائی، مینوفیکچرنگ، زراعت اور کنیکٹیویٹی جیسے شعبوں میں ایک ساتھ ترقی کرنے کے کئی مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصر میں ہندوستانی سرمایہ کاری، جو اس وقت تقریباً ۷ء۳؍ ارب ڈالر ہے، مستقبل میں۱۰؍ ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔سفیر نے ہندوستانی کمپنیوں سے مصر کو صرف مختصر مدتی تجارتی منزل کے طور پر نہیں بلکہ طویل مدتی اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھنے کی اپیل کی۔
گلل نے کہا کہ توانائی ایک ایسا شعبہ ہے جہاں دونوں ممالک بڑے پیمانے پر آسانی سے تعاون کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصر کے پاس شمسی اور ہوا سے توانائی کے وافر وسائل موجود ہیں، ساتھ ہی ترقی پذیر بنیادی ڈھانچہ اور اہم عالمی سمندری راستوں تک آسان رسائی بھی موجود ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر مصر توانائی کی پیداوار اور برآمد کا ایک اہم مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کھاد، زراعت اور صنعتی مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے مضبوط تعاون کی توقع ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھئے:واکنگ اسٹک کے سہارا چلتے نظر آئے رتیک روشن، وائرل ویڈیو نےمداحوں کی فکر بڑھائی

گلل نے ہندوستانی کاروباری حضرات کو مصر کے صنعتی علاقوں اور افریقی اور یورپی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر صرف مصنوعات کی فروخت کا بازار نہیں ہے، بلکہ وسیع شعبوں میں پیداوار اور برآمد کا بھی بنیادی مرکز ہے۔ریڈ سی اور بحیرہ روم پر واقع مصر کے بندرگاہیں اور سوئز نہر (جو عالمی تجارت کا تقریباً۱۲؍ فیصد سنبھالتی ہے) اسے ایک اہم عالمی تجارتی دروازہ بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن: کوکو گف کی مسلسل تیسری بار کوارٹر فائنل میں رسائی، نیا ریکارڈ قائم

وزیر اعظم نریندر مودی اور مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کے درمیان ملاقاتوں کے بعد،ہندوستان  اور مصر نے ۲۰۲۳ء میں اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے سطح تک بڑھایا ہے۔ گلل کے مطابق، اب توجہ کاغذی تعلقات کو مضبوط کرنے سے ہٹ کر حقیقی اقتصادی نتائج دینے پر مرکوز ہو گئی ہے۔مصر کی خارجہ پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سفیر نے کہا کہ ملک اسٹریٹجک آزادی، متعدد ممالک کے درمیان تعاون اور قومی خودمختاری کے احترام کی حمایت کرتا ہے۔ یہ سخت سیاسی گروہوں سے دور رہتا ہے اور مانتا ہے کہ یہ نقطہ نظر بھارت کے نظریات کے کافی قریب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK