Inquilab Logo Happiest Places to Work

الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات سے قبل ۴۰۸ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی ترغیبات ضبط کیں

Updated: March 27, 2026, 10:05 PM IST | New Delhi

الیکشن کمیشن کے مطابق، ضبط شدہ اشیاء میں ۴ء۱۷ کروڑ روپے کی نقد رقم، ۶ء۳۷ کروڑ روپے مالیت کی شراب، ۳ء۱۶۷ کروڑ روپے کی منشیات، ۲۳ کروڑ روپے کی قیمتی دھاتیں اور ۳ء۱۶۳ کروڑ روپے سے زائد کی دیگر مفت اشیاء شامل ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ۸ء۴۰۸ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی ترغیبات ضبط کی ہیں۔ مغربی بنگال، تامل ناڈو، آسام، کیرالا اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات سے قبل سخت نگرانی کے دوران کمیشن نے یہ کارروائی کی۔ 

کمیشن کے مطابق، ضبط شدہ اشیاء میں ۴ء۱۷ کروڑ روپے کی نقد رقم، ۶ء۳۷ کروڑ روپے مالیت کی شراب، ۳ء۱۶۷ کروڑ روپے کی منشیات، ۲۳ کروڑ روپے کی قیمتی دھاتیں اور ۳ء۱۶۳ کروڑ روپے سے زائد کی دیگر مفت اشیاء شامل ہیں۔ یہ کریک ڈاؤن حکام کی جانب سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کی کوششوں میں تیزی لانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ۲۴ مارچ کو انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ مذکورہ بالا ریاستوں اور ان کی پڑوسی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں، چیف الیکٹورل آفیسرز اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا۔ کمیشن نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ آپسی تال میل کو مضبوط بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انتخابات ”تشدد، دھونس اور لالچ سے پاک“ رہیں۔

مزید برآں، کمیشن نے اپنے شکایاتی پلیٹ فارم ’سی-وِجِل‘ (C-Vigil) ایپ کے کردار کو اجاگر کیا جس کے تحت شہری، جیو ٹیگ شدہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزیوں کی اطلاع براہ راست کمیشن تک دے سکتے ہیں۔ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق، ۱۵ مارچ سے ۲۵ مارچ کے درمیان اس ایپ کے ذریعے کل ۷۰ ہزار ۹۹۴ شکایتیں درج کرائی گئیں، جن میں سے ۷۰ ہزار ۸۳۱ شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔ کمیشن کے مطابق، تقریباً ۸ء۹۵ فیصد شکایات کو ۱۰۰ منٹ کے اندر حل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس ایپ نے انتخابی مدت کے دوران جوابی کارروائی کے وقت اور نفاذِ قانون میں نمایاں بہتری لائی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: منشیات کی اسمگلنگ میں پنجاب سرفہرست، گزشتہ۳؍ سال میں ریکارڈ اضافہ

واضح رہے کہ آسام، کیرالا اور پڈوچی میں اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ ۹ اپریل کو ہوگی جبکہ تامل ناڈو میں ۲۳ اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مغربی بنگال میں انتخابات دو مراحل میں ۲۳ اپریل اور ۲۹ اپریل کو ہوں گے۔ تمام ریاستوں کے نتائج کا اعلان ۴ مئی کو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK