Inquilab Logo Happiest Places to Work

الیکشن کمیشن نے ہماری پارٹی کو بیچ دیا : سنجے رائوت

Updated: August 15, 2026, 1:28 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

شیوسینا یوبی ٹی کے رکن پارلیمان اور ترجمان نے وزیرداخلہ امیت شاہ اور الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے بدعنوانی کی ہے۔

File photo of a press conference by Shiv Sena (UBT) spokesperson Sanjay Raut. Picture: INN
شیوسینا یوبی ٹی کے ترجمان سنجے راؤت کی پریس کانفرنس کی فائل فوٹو۔ تصویر: آئی این این

شیو سینا ( ادھو ٹھاکرے) کے رکن پارلیمان و ترجمان سنجے راؤت نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ اور الیکشن کمیشن نے ایکناتھ شندے سے سیکڑوں کروڑ روپے لے کر شیو سینا اور اس کے انتخابی نشان ’تیر کمان‘ کا سودا کیا ہے اور اسے شیو سینا سے بغاوت کرنے والے ایکناتھ شندے کوبیچ دیا ہے۔یہ کوئی عوامی فلاح و بہبود کا کام نہیں۔یہی معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے کہ الیکشن کمیشن نے کس طرح بدعنوانی کی ہےاور کس طرح آئین اور جمہوریت کا قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: انڈونیشیا میں ۷ء۷؍ شدت کا زلزلہ، ۲؍ افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم

سنجے راؤت نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ’’شیو سینا پارٹی نام اور اس کا انتخابی نشان تیر کمان کس کا؟ اس کی سماعت کے دوران نا اہل قرار دینے کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے۔اس معاملہ سابق چیف جسٹس دھننجے چندر چُڈکی قیادت والی ۷؍اراکین پر مشمل بینچ نے کچھ نکات کو اجاگر کیا تھا جو رہنمائی کرتے ہیں۔ ملک بھر میں جب بھی اس طرح پارٹی کو تقسیم کرنے اور اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت اورمہاراشٹر کی طرح کسی ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بنادیئے جانے کا معاملہ سامنے آیتا ہے جس کی رکنیت کالعدم ہو سکتی تھی۔ ‘‘

شندے سینا کے اعتراض کےجواب میں راؤت نے اپنا بیان پھر دہرایا

صحافیوں نے جب ان سے یہ سوال کیا کہ شندے خیمے کے لیڈروں نے الزام  لگایا ہے کہ سپریم کورٹ میں معاملے کی سماعت جاری ہونےکے دوران سنجے راؤت ایسے بیان دیتے ہیںجیسے وہ خود ہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہیں؟ اس پر سنجے راؤت نے کہا کہ ’’سماعت کے بعد جب صحافی مجھ سے سماعت کے تعلق سے پوچھتے ہیںتو مَیں انہیں یہی بتاتا ہوں کہ سماعت کے دوران ہمارے وکیل نے کیا کہا اور سپریم کورٹ نے اس پر کیا پوچھا۔ہاں مَیں اپنی بات پر قائم ہوں کہ الیکشن کمیشن نے روپے لے کر شیو سینا پارٹی کے نام اور انتخابی نشان کو بیچا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یومِ آزادی: لال قلعہ تقریب میں کھرگے، راہل کو پھر پیچھے کی نششت، شامل نہیں ہوئے

’’اندھ بھکتوں کے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں پھر بھی مودی مودی کررہے‘‘

سنجے راؤت نے مودی کی اندھی تقلید کرنے والوں کے تعلق سے کہا کہ ’’ ان معاملہ تو ایسا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی ، بے روزگاری اور روپے کی قدروں میں مسلسل گراوٹ کے سبب ’اندھ بھکتوں‘ کے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ہے ،چولہا بند ہے اور پہننے کو کپڑے بھی نصیب نہیں اس کے باوجود مودی بھکت مودی مودی کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔

 مہاراشٹر میں کمپنیوں کے بند ہونے پر راؤت نے یہ کہا

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مہاراشٹر میں نجی صنعتوں کے بند ہونے سے متعلق ایک رپورٹ پرراؤت نے بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں صنعتی محکمہ بدعنوان ترین شعبوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راؤت نے الزام لگایا کہ صنعتوں کے خلاف آلودگی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں اور ان سے رقم وصول کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK