عالمی شہر ت یافتہ لیجنڈ پلے بیک سنگر مرحوم محمد رفیع کی ۴۶؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی سمیت دنیا بھر کے ان کے مداحوں نے جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ۔
EPAPER
Updated: August 01, 2026, 11:02 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
عالمی شہر ت یافتہ لیجنڈ پلے بیک سنگر مرحوم محمد رفیع کی ۴۶؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی سمیت دنیا بھر کے ان کے مداحوں نے جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ۔
عالمی شہر ت یافتہ لیجنڈ پلے بیک سنگر مرحوم محمد رفیع کی ۴۶؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی سمیت دنیا بھر کے ان کے مداحوں نے جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ۔ اگرچہ معروف گلوکار کئی دہائیوں قبل اس دنیا سے رخصت ہو چکےہیں لیکن ان کی جادوئی آواز اب بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔ وہ رفیع صاحب کو نہیں بھلا سکے ہیں، اس لئے ہر سال ۳۱؍جولائی کو ان کی وصال کے موقع پر انہیں جذباتی انداز میں خراج پیش کرتے ہیں۔ مغربی مضافات میں واقع سانتاکروز قبرستان میں ان کی قبر پر جاکر حاضری دیتے ہیں۔ موسیقی کے پروگرام منعقدکرتے ہیں۔ ان کی رہائش گاہ پر ان کی یاد میں بنائے گئے میوزیم کا دورہ کرتےہیں۔
یہ بھی پڑھئے: وزیر ریلوے سے غریب نگر باشندوں کی باز آبادکاری کیلئے مداخلت کی اپیل
رفیع فائونڈیشن ٹرسٹ کے بانی بینونائر نے بتایا کہ ’’ہم رفیع صاحب کے بڑے پرانے شیدائی ہیں۔ ۴۶؍سال گزر جانے کے باوجود ان کی آواز صرف ہندوستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنا جادو دکھا رہی ہے۔ ان کے چاہنے والےآج بھی انہیں دل سے چاہتے ہیں ۔ اسی وجہ سے ان کے یوم پیدائش اور برسی پر ہر سال انہیں والہانہ انداز میں یاد کیا جاتاہے ۔ امسال بھی ا ن کی برسی کے موقع پر جمعہ کو ممبئی کے علاوہ دہلی ، چنئی ، کولکاتا ،پونے اور دیگر بڑے شہروںکے مداحوں نے سانتا کروز قبرستان پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازیں ان کی رہائش گاہ پر جاکر حاضری دی۔‘‘
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’ رفیع فائونڈیشن انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ذریعے جمعہ کو رفیع صاحب کی یاد میں ہندوستان کے علاوہ امریکہ ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی وغیرہ میں بھی ان کے مداحوں نے ان کے گائے ہوئے صدا بہار نغموں پر مبنی پروگرام کا انعقاد کیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی سانحہ: مقامی افراد کے بروقت اقدام نے کئی جانیں بچائیں
جی ایم انصاری گروپ کی جانب سے پدم شری محمد رفیع چوک ( باندرہ جنکشن ) پر بھی رفیع صاحب کی یاد میںشاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ رفیع صاحب کے گائے ہوئے گانے ’’تم مجھے یوں بھلا نہ پائوگے‘‘ عنوان پر ان کے گیتوں کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ علاوہ ازیں رفیع صاحب کی یاد میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ۔