• Mon, 02 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ساحل واکوڈے کو مثال بناکرپورے دلت سماج کونشانہ بنایا جارہا ہے: سجات امبیڈکر

Updated: November 02, 2026, 12:42 PM IST | ZA Khan | Nanded

نوجوان لیڈرسجات امبیڈکر کے ساتھ پھلے، شاہو اور امبیڈکر نظریات سے وابستہ  نوجوانوں نے کھل کر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سوالات کئے اور ان کے جوابات حاصل کرتے ہوئے کئی اہم سماجی اور سیاسی موضوعات پر

Picture: INN
تصویر: آئی این این

نوجوان لیڈرسجات امبیڈکر کے ساتھ پھلے، شاہو اور امبیڈکر نظریات سے وابستہ  نوجوانوں نے کھل کر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سوالات کئے اور ان کے جوابات حاصل کرتے ہوئے کئی اہم سماجی اور سیاسی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر  سجات امبیڈکر نے ایک ویڈیو دکھاتے ہوئے بتایا کہ ترقی پسند حلقوں کی پسندیدہ لیڈراور رکن پارلیمان سپریا سُلے کا موقف بھی ریزرویشن مخالف ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے ذریعے سمجھایا کہ سپریا سُلے ذات پات کی بنیاد پر دیئے جانے والے ریزرویشن کو ختم کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔انہوں نے حیدرآباد یونیورسٹی میں روہت ویمولا کی ادارہ جاتی ہلاکت کے معاملے میں بی جے پی حکومت، مرکزی وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی اور مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کےکردار کا بھی تجزیہ پیش کیا۔

سجات امبیڈکر نے بتایا کہ تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد کانگریس حکومت نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ روہت ویمولا کی خودکشی کیلئے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ کانگریس حکومت نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ روہت ویمولا او بی سی طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔انہوں نے روہت ویمولا اور ساحل واکوڑے کے معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح نظام اور انتظامی مشینری نے ان دونوں کی کردار کشی کی۔ انہوں نے مثالوں کے ذریعے واضح کیا کہ حکومت میں بی جے پی کی ہو یا کانگریس کی، امبیڈکر وادی طلبہ کو کس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’یونیفارم سول کوڈ پرہرشہری کو اپنی رائے حکومت تک پہنچانی چاہئے‘‘

سجات امبیڈکر نے نوجوانوں کو یہ بھی سمجھایا کہ سیاسی بھیڑیوں اور سیاسی سانپوں کی پہچان کیسے کی جائے اور وہ کس طرح اپنے شکار کو نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی بامبے نے ایسے اقدامات کئے جن کے نتیجے میں ساحل واکوڑے کو نقل کرنے والا قرار دیا گیا۔ اس معاملے میں سی سی ٹی وی کی ایک نامکمل ویڈیو کلپ نشر کی گئی جس سے کچھ بھی ثابت نہیں ہوتا۔ کلپ میں نظر آنے والے شخص کا چہرہ بھی واضح نہیں ہے اس لئے یہ بھی ثابت نہیں کیا جا سکتا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص ساحل واکوڑے ہی ہے۔اس کے باوجود تمام ذرائع ابلاغ میں اس ویڈیو کلپ کو دکھا کر ساحل کو نقل کرنے والا قرار دیا جا رہا ہے۔ نہ کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہے، نہ مناسب تحقیقات کی گئی ہیں اور نہ ہی کسی ضابطے پر عمل کیا گیا ہے، اس کے باوجود ساحل واکوڑے پر نقل کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

سجات امبیڈکر نے اپنے تجزیے میں کہا کہ ساحل واکوڑے کو مثال بنا کر پورے امبیڈکر وادی اور دلت سماج کو نقل کرنے والا ثابت کرنے کا ایک بڑا پیغام ذرائع ابلاغ اور اس نظام کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔انہوں نے ساحل واکوڑے کو انصاف دلانے کیلئے مسلسل جدوجہد کرنے والے ان کے والدین، سمیک وِدیارتھی آندولن اور ساحل کے حق میں انصاف کی مانگ کرتے ہوئے ریلیاں اور احتجاج کرنے والی امبیڈکر وادی تنظیموں کی جدوجہد کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK