• Fri, 04 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جین زی کے دور میں نوجوان خواتین کی قیادت نئی امید کی علامت ہے : سپریا سلے

Updated: September 03, 2026, 9:01 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

این سی پی (ایس پی) کی قومی کارگزار صدر و رکن پارلیمان سپریا سلے کی بھیونڈی میں ایشا عمران خان کے دفترکے افتتاح کی تقریب میں شرکت۔

Supriya Sule at the inauguration of the office. Picture: INN
سپریہ سلے دفتر کے افتتاح کے موقع پر۔ تصویر: آئی این این

’’یہ جین زی کا دور ہے اور بھیونڈی میں جین زی نسل کی  نوجوان خواتین کا سماجی فلاح اور شہر کی ترقی کے لیے قیادت کے میدان میں آگے آنا آنے والی نسلوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔‘‘ این سی پی (ایس پی) کی قومی کارگزار صدر و رکن پارلیمنٹ سپریا سلے نے یہ بات میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ایڈوکیٹ ایشا عمران خان کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سپریہ سلے نے ایشا خان کو جین زی نسل کی نمائندگی کرنے والی نوجوان عوامی نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان خواتین کا خود آگے بڑھ کر قیادت سنبھالنا معاشرے میں مثبت تبدیلی کی علامت  ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں سرگرم خواتین کو سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن انہیں تنقید اور منفی تبصروں سے خوف زدہ ہونے کے بجائے اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ اگر نیت صاف ہو تو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن کو انگریزی، ہندی اور مراٹھی زبانوں پر عبور حاصل ہے اور انہیں اپنی مادری زبان کے ساتھ مراٹھی زبان سے بھی محبت کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے: کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن میں مہایوتی میں دراڑ کے آثار!

سپریا سلے نے خواتین کی سیاسی نمائندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے خواتین کو سیاست میں ریزرویشن دینے کی پہل کی تھی، تاہم کئی مقامات پر منتخب خواتین نمائندوں کے بجائے ان کے شوہر سیاسی ذمہ داریاں نبھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے برعکس بھیونڈی میں ایک نوجوان خاتون خود قیادت کر رہی ہیں اور ان کے والد مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جو ایک مثبت تبدیلی ہے۔سپریا سلے نے بھیونڈی کے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کی کمی کا مسئلہ بھی اٹھایا اور یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر وہ خود عوامی نمائندوں کے وفد  کےساتھ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایشا عمران خان نے کہا کہ فنڈ کی کمی کے باعث شہر کے کئی ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK