ایران کی سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے رکن محسن رضاعی کا چیلنج ، کہا کہ ہم نے اپنی خودمختاری کے دفاع میں ہرمز کو بند کرنے کا قدم اٹھایا ہے۔
EPAPER
Updated: April 03, 2026, 12:05 PM IST | Mumbai
ایران کی سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے رکن محسن رضاعی کا چیلنج ، کہا کہ ہم نے اپنی خودمختاری کے دفاع میں ہرمز کو بند کرنے کا قدم اٹھایا ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے رکن اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضاعی نے آبنائے ہرمز کے اسٹریٹجک کنٹرول کے حوالے سے انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کو خبردار کر دیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں محسن رضاعی نے واضح کیا کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو بند کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند تو کر سکتا ہے، مگر پوری دنیا بھی جمع ہو جائے تو اسے دوبارہ نہیں کھول سکے گی۔ کسی بھی جہاز کو اس تنگ گزرگاہ سے گزرنے اور مڑنے میں۷؍ سے۸؍گھنٹے لگتے ہیں، جس دوران وہ مکمل طور پر ایرانی کنٹرول میں ہوتا ہے۔ ایران کا جغرافیائی محل وقوع اسے اس راستے پر مستقل بالادستی فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پولینڈ کی امریکہ پر شدید تنقید ، ایران جنگ پر اتحادی تقسیم
حملہ آوروں کے پاؤں کاٹ دیں گے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے مشرقِ وسطیٰ میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے، جس پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی عسکری اور پارلیمانی قیادت نے واشنگٹن کو سخت ترین وارننگ جاری کر دی ہے۔ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج دفاعِ وطن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا’’کسی بھی جارحیت کی صورت میں حملہ آوروں کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ایران نے کبھی کسی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔‘‘کرنل ذوالفقاری نے امریکی صدر کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کے دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز کے راستے بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اس اہم بحری گزرگاہ کے حوالے سے اپنے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ایرانی پارلیمانی نیشنل سیکورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہااگر خطے میں میری ٹائم قوانین یا نظام کی تبدیلی کی بات ہے، تو ٹرمپ کارجیم چینج کا خواب پہلے ہی چکنا چور ہوچکا ہے۔ آبنائے ہرمز دوبارہ کھلے گی، لیکن وہ امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے لیے نہیں ہوگی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کے ان تند و تیز بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں بحری گزرگاہوں کے کنٹرول اور امریکی مداخلت کے حوالے سے کشیدگی ایک بار پھر انتہا پر پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات عالمی تیل کی ترسیل پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ۲۴؍ گھنٹوں میں ۱۰۶؍ اسرائیلی زخمی، ایران اور حزب اللہ کا مشترکہ حملہ
ہرمز کو طاقت کے بَل پر کھلوانے کی بات کرنا غیر حقیقت پسندانہ
آبنائے ہرمز کے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو طاقت سے کھولنا غیر حقیقت پسندانہ ہے۔میکرون نے کہا کہ ٹرمپ نیٹو کے بارے میں اپنے عزم پرروزانہ شکوک پیدا کر کے اتحاد کو کمزور کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز مختلف میڈیا انٹرویوز میں نیٹو کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے، اسے ’’کاغذی شیر‘‘قرار دیا اور امریکہ کو اس اتحاد سے نکالنے کی دھمکی بھی دی۔